وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
تہران(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگئے
مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا.
وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی. ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی. ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا گیا. دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کے علاوہ غزہ میں جاری صہیونی ظلم و جبر کی فوری روک تھام اور پائیدار و دیرپا جنگ بندی پر گفتگو ملاقاتوں کا حصہ رہی.
وزیرِ اعظم اپنا دو طرفہ دورہء ایران مکمل کرکے آذری صدر کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کریں گے. ترکیہ اور ایران کے بعد وزیرِ اعظم اپنے چار ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے کیلئے آذربائیجان جا رہے ہیں جبکہ اسکے بعد وزیرِاعظم تاجکستان جائیں گے.
Post Views: 5
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔