واشنگٹن/تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران گرما گرمی ہوگئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایران کے حوالے سے گرما گرم اختلاف پایا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ہونے والی بات چیت کے دوران شدید اختلاف اس وقت پیدا ہوا جب ٹرمپ نے مبینہ طور پر نیتن یاہو سے کہا کہ "میں ایرانیوں کے ساتھ سفارتی حل چاہتا ہوں، مجھے اچھی ڈیل کرنے کی اپنی صلاحیت پر یقین ہے"، اس دوران انہوں نے مبینہ طور پر ایک معاہدے میں اپنی دلچسپی پر بھی زور دیا جو دونوں فریقوں کے مفادات کو پورا کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی بات چیت کا لہجہ پہلے کے دعوؤں سے متصادم دکھائی دیا جس سے پتا چلتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ اپنی کال ختم نہیں کی، تاہم اس معاملے پر اپنے ردعمل میں نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ کے ساتھ "کشیدہ بات چیت" ہوئی ہے، نیتن یاہو اور ٹرمپ "اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر متفق ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے"۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان تناؤ کی خبریں امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوئم کے دورے کے فوراً بعد سامنے آئی، جنہوں نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "صدر ٹرمپ نے مجھے خاص طور پر وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کرنے کے لیے بھیجا کہ مذاکرات کیسے ہو رہے ہیں اور یہ کتنا ضروری ہے کہ ہم متحد رہیں اور اس مذاکراتی عمل کو چلنے دیں"، تاہم اس موقع پر وضاحت کرنے کے لیے پوچھے جانے پر انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ "امریکی صدر کا ذاتی پیغام اسرائیلی وزیراعظم کو کیا تھا"۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کے ساتھ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل