’میرے آرڈر کرنے سے پہلے ہی ٹیمو مہنگا ہوگیا، ہمیشہ دیر کردیتاہوں‘
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
حالیہ برسوں میں جس تیزی سے آن لائن خریداری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اسی تناظر میں کئی ویب سائٹس اور آن لائن اسٹورز بھی سامنے آئے ہیں لیکن چینی شاپنگ ایپ ’ٹیمو‘ کو کافی مقبولیت ملی ہے اور اس کی بے حد مقبولیت کی وجہ سستے داموں ملنے والی اشیاء اور پر کشش آفرز ہیں جو صارفین کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نئے صارفین کو مفیت اشیاء کی فراہمی کا دعویٰ بھی کرتی ہے۔
لیکن گزشتہ چند دنوں سے ’ٹیمو‘ پر موجود اشیاء کی قیمتیں اچانک بڑھنے لگیں جو چیزیں پہلے چند سو روپے میں دستاب تھیں وہ ہزاروں میں ملنے لگیں جس سے صارفین میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اور وہ اس ایپ سے بھی مایوس دکھائی دینے لگے ہیں۔
کچھ صارفین نے جولائی کا مہینہ شروع ہونے سے قبل ٹیمو سے چند چیزوں کا انتخاب کیا اور انہیں ٹیمو کے کارٹ میں ڈالا کہ وہ انہیں بعد میں خریدیں گے لیکن اس کی قیمت میں جولائی کا مہینہ شروع ہوتے ہی کئی گنا اضافہ ہو چکا تھا۔
صحافی نادیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک میک اپ بیگ کی تصویر شیئر کی جو انہوں نے خریدنے کی نیت سے کارٹ میں ڈالا تھا اس وقت اس بیگ کی قیمت 13 ہزار روپے تھی لیکن چند دن بعد اس کی قیمت 31 ہزار سے زائد ہو گئی۔
یہ میک اپ باکس آج سے ایک ہفتہ پہلے 13 ہزار کا تھا اور میں نے اسے cart میں ڈالا تھا ۔ ???????? #Temu pic.
— Nadia Mirza (@nadia_a_mirza) July 6, 2025
انہوں نے لکھا کہ پہلے انہوں نے ٹیمو سے کچھ بھی آرڈر نہیں کیا تھا لیکن جب آرڈر کرنے کا سوچا تو قیمتیں 200 سے 300 گنا مہنگی ہو چکی ہیں۔ انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نئے مالی سال سے آغاز پر حکومت کی جانب سے لاتعداد ٹیکسز لگائے جانے کی وجہ سے Temu پر شاپنگ عوام کی دسترس شاپنگ کرنا عوام کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ جیسے ہی جون کا مہینہ ختم ہوا اور کلینڈر پر تاریخ یکم جولائی ہوئی، اچانک سے ہی ٹیمو پر موجود اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟
جیسے ہی جون کا مہینہ ختم ہوا اور کلینڈر پر تاریخ یکم جولائی ہوئی، اچانک سے ہی ٹیمو پر موجود اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔۔۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ pic.twitter.com/X8V6PVEI3G
— RaazSHO (@RaazSHO) July 6, 2025
حارث نامی صارف نے لکھا کہ میرے کچھ آرڈر کرنے سے پہلے ہی ٹیمو مہنگا ہو گیا ہے، انہوں نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں۔
Mere kuch order krne se phele he TEMU got expensive.
Humesha der kr deta hun mai-
— Haris (@harisamjad_) July 4, 2025
مسعود نامی صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا ’کاپی‘ والا بیان ٹیمو نے دل پر لے لیا ہے۔ صارف ںے مزید لکھا کہ اگر آپ نے کبھی ٹیمو سے کچھ منگوایا ہو یا ویسے ہی ریٹ چیک کیے ہوں تو انہی چیزوں کے ریٹس آج پھر چیک کریں جن میں اضافہ ہو چکا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ بلاول کا Temu Copy والا بیان Temu نے دل پر لے لیا ہے۔ اگر آپ نے کبھی Temu سے کچھ منگوایا ہو، یا ویسے ہی ریٹ چیک کئے ہوں، تو ان ہی آئٹم کے آج ریٹ چیک کریں ۔۔۔۔۔
— ???????????????????????? – ???????????????????? ???????????????????????????? ????♂️ (@masood_619_) July 4, 2025
واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو کی ’ٹیمو کاپی‘ قرار دیا تھا جس سے ان کی مراد سستی کاپی تھی کیونکہ ٹیمو پر اشیاء کافی سستی ہیں۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ میں نے تو ابھی ٹیمو سے بہت کچھ آرڈر کرنے کا سوچا ہوا تھا۔
Maine to abhi temu se buhat kuch order krne ka socha hua tha
— Aneeza (@khuwab_e_dah) July 4, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو ٹیمو ٹیمو اشیاء ٹیمو اشیاء مہنگی مودی ٹیمو کی کاپی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو ٹیمو ٹیمو اشیاء ٹیمو اشیاء مہنگی مودی ٹیمو کی کاپی نے لکھا کہ کا مہینہ انہوں نے ہی ٹیمو ٹیمو سے کی وجہ
پڑھیں:
’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اس معاملے پر ان سے مزید سوال نہ کیے جائیں۔
سونو نگم سے ایک حالیہ میڈیا گفتگو کے دوران مبینہ نیٹ پرچہ لیک اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر جاری احتجاج کے حوالے سے سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس موضوع پر اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔
رپورٹرز کی جانب سے مسلسل سوالات کیے جانے پر سونو نگم نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ بار بار سوالات کیے جانے پر وہ کچھ برہم دکھائی دیے اور مختصراً کہا، ’’ابھی ہو گیا، بس۔‘‘ اس جملے کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس موضوع پر مزید گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ میڈیا گفتگو کہاں اور کس موقع پر ہوئی، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
View this post on Instagram
نیٹ احتجاج پر متعدد شوبز شخصیات کا ردِعمل
سونو نگم کی خاموشی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نیٹ احتجاج پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔
اداکار سلمان خان، عالیہ بھٹ، دُلکر سلمان، وجے ورما، نصیرالدین شاہ، انوپم کھیر، ہیما مالنی، پریتی زنٹا اور عمران خان سمیت متعدد فنکار اس معاملے پر مختلف رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ بعض نے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا جبکہ دیگر نے مختلف مؤقف اختیار کیا۔
واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔