حج کا سفر ہر مسلمان کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے، لیکن لیبیا کے ایک عازمِ حج کے لیے یہ سفر ایک معجزے سے کم نہیں تھا۔ عامر قذافی جو فریضہ حج ادا کرنے جا رہے تھے ان کو یہ گمان بھی نہیں تھا کہ ان کے نام کا ایک حصہ ان کے سفر کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گا۔

امیگریشن کاؤنٹر پر ان کے نام میں شامل ’القذافی‘ کی وجہ سے انہیں کلیئرنس دینے سے انکار کردیا گیا اور حج پرواز نے ان کو چھوڑ کر 2 مرتبہ اڑان بھری تاہم فنی خرابی کے سبب جہاز کو 2 بار واپس لوٹنا پڑا اور پھر تیسری مرتبہ پرواز انہیں لے کر روانہ ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں عامر قذافی نے بتایا کہ وہ حج کے سفر کے لیے لیبیا کے ایئرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام کی وجہ سے ایک سکیورٹی مسئلہ سامنے آگیا۔ اس دوران باقی حجاج جہاز میں سوار ہو گئے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جب سکیورٹی مسئلہ حل ہو گیا تو پائلٹ نے جہاز کا دروازہ دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا اور طیارہ ان کے بغیر روانہ ہو گیا۔ اس وقت سکیورٹی افسر نے افسوس کے ساتھ مسکرا کر عامر سے کہا ’اللہ کا حکم، شاید تمہارے نصیب میں حج نہیں ہے‘۔ مگر عامر نے ایئرپورٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا اور کہا ’نیت حج کی ہے اور ان شاء اللہ ضرور جاؤں گا‘۔

(عامر المهدي منصور القذافي) شاب ليبي قرر حج بيت الله وعند وصوله المطار واجه مشكلة أمنية في جواز السفر (بسبب اسم العائلة) فتأخر وأصر الكابتن على الإقلاع بدونه قائلاً بأنه لا يمكن الانتظار حتى يتم حل مشكلة الجواز… أمّا عامر فأصر بأنه لن يبرح المطار حتى يذهب للحج.

أقلعت الطائرة… pic.twitter.com/RMSdVrr4rO

— إياد الحمود (@Eyaaaad) May 23, 2025

عامر کے مطابق پھر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، اطلاع ملی کہ طیارے میں خرابی پیدا ہو گئی ہے اور طیارہ واپس ایئرپورٹ آ گیا  اس کی مرمت شروع ہو گئی۔ اس دوران ایئرپورٹ عملے نے پائلٹ سے کہا کہ ایک مسافر رہ گیا ہے، اسے سوار کردیں؟ لیکن پائلٹ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ایک مسافر کے لیے جہاز کے دروازے نہیں کھولے جا سکتے اور یوں جہاز دوبارہ منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

اس دوران عامر پر سکون رہے اور ایک بار پھر کہا کہ ان کی حج کی نیت ہے اور وہ انشاء اللہ ضرور جائیں گے۔ معجزاتی طور پر اسی وقت ایک اور اطلاع آئی کہ طیارہ دوبارہ کسی خرابی کے باعث واپس آ رہا ہے۔ عامر کے مطابق دوسری بار جب جہاز اترا اور فنی خرابی کی جانچ پڑتال ہوئی تو پائلٹ نے کہا کہ ’یہ جہاز اب عامر کے بغیر نہیں اڑسکتا، میں نہیں اُڑوں گا جب تک عامر سوار نہ ہو جائے‘۔

اس طرح عامر طیارے میں سوار ہوئے اور ویڈیو بنا کر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حج پر جانا چاہتے تھے اور انہیں یقین تھا کہ اگر یہ ان کے نصیب میں ہے تو کوئی طاقت انہیں روک سکتی۔

عامر قذافی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین بھی یہ کہے بغیر نہ رہ سکے کہ عامر وہ خوش نصیب شخص ہے جس کی نیت اتنی پختہ اور دل اتنا سچا تھا کہ خالقِ کائنات نے اسے حج کی سعادت بخشنے کے لیے طیارہ بھی 2 بار پلٹا دیا۔

ہارون الرشید نے لکھا کہ نیت ہو سچی، تو راہیں خود بنتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو بار طیارہ واپس آیا، صرف ایک شخص کے یقین، صبر اور سچے جذبے کی بدولت۔ اللہ کی قدرت دیکھو! جب ارادہ خالص ہو، تو حج جیسے سفر کے لیے بھی آسمان فیصلے بدل دیتا ہے۔

نیت ہو سچی، تو راہیں خود بنتی ہیں!

لیبیا کے عامر المہدی کی ایمان افروز کہانی نے سوشل میڈیا پر دل چھو لیا۔ دو بار طیارہ واپس آیا، صرف ایک شخص کے یقین، صبر اور سچے جذبے کی بدولت۔

اللہ کی قدرت دیکھو! جب ارادہ خالص ہو، تو حج جیسے سفر کے لیے بھی آسمان فیصلے بدل دیتا ہے۔ pic.twitter.com/xRsGHTHQBC

— Haroon ul Rasheed (@Haroonn_natamam) May 27, 2025

زبیر احمد لکھتے ہیں کہ نہ جانے اللہ پاک کو اس کی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپس لوٹ کر آنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کون کہتا معجزوں کا زمانہ اب نہیں رہا معجزے آج بھی ہوتے ہیں۔

نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ، اور کون کہتا معجزوں کا زمانہ اب نہیں رہا معجزے آج بھی ہوتے ہیں

لبيك اللهم لبيك ????

زیر نظر تصویر لیبیا سے تعلق رکھنے والا "عامر" نامی شخص کی ہے

یہ شخص اس سال حج کی نیت سے عازم سفر ہوا تو ایئرپورٹ… pic.twitter.com/4H9BWVVObp

— Zubair Ahmed زبير أحمد (@ZubairAhmedStk) May 27, 2025

یوسف سعید لکھتے ہیں کہ کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تقدیر خود انسان کی راہ میں چراغ جلانے لگتی ہے۔ لیبیا کے ایک نوجوان نے دنیا کو یہ باور کرایا کہ نیت اگر خالص ہو، تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ صرف حج کا سفر نہ تھا، یہ رب کی طرف سے ایک بلاوا تھا، جو آسمانوں نے سنا، زمین نے مانا اور فضاؤں نے راستہ چھوڑ دیا۔ بات خلوص کی ہے، نیت صدا بن جائے تو عرش سے بلاوا آتا ہے اور پھر پرندے نہیں، جہاز بھی پلٹ آتے ہیں۔

اس شخص کے چہرے پر خوشی کی چمک دیکھیے ، کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تقدیر خود انسان کی راہ میں چراغ جلانے لگتی ہے۔ لیبیا کے ایک نوجوان، عامر المہدی کی حج سے جڑی کہانی ! جس نے دنیا کو یہ باور کرایا کہ نیت اگر خالص ہو، تو کچھ بھی ناممکن نہیں ۔
اس واقعے کو کل ہی الجزیرہ کے… pic.twitter.com/QwhMdt07fR

— Yousaf Saeed (@YousafSaeedPTI) May 27, 2025

ایک ایکس صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا نے روکا پر قدرت نے راستہ بنا دیا۔

جیسے چاہا در پہ بولا لیا
جیسے چاہا اپنا بنا لیا
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے
یہ بڑے نصیب کی بات ہے ????????
دنیا نے روکا پر قدرت نے راستہ بنا دیا حج کے مسافر عامر کی ناقابلِ یقین قبولیت کا معجزہ۔

نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ، ❤????❤ pic.twitter.com/snEzsEuKpI

— D. Mughal World (@DILAWAR91902905) May 27, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج سعودی عربیہ عامر قذافی عمرہ لیبیا مکہ مکرمہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سعودی عربیہ عامر قذافی لیبیا مکہ مکرمہ عامر قذافی لیبیا کے انکار کر جہاز کو خالص ہو ہے اور کہا کہ کے لیے تھا کہ

پڑھیں:

چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق

چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز


بیجنگ :
چینی نائب وزیر تجارت لی چھنگ گانگ نے بتایا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت سے ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل ، سرمایہ کاری کی رکاوٹوں میں کمی اور اقتصادی و تجارتی

تعاون کے فروغ کیلئے ایک بنیادی فریم ورک پر اتفاق کیا گیا ہے۔

منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق
چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجاری وفود کے درمیان اسپین کے شہر میڈرڈ میں مذاکرات ہوئے ۔مذاکرات کے بعد چینی وفد کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں لی چھنگ گانگ نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں چین اور امریکہ نے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون پر طے پانے والے اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کیا اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کو فعال طور پر اپنایا ۔

انھوں نے کہاکہ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ٹک ٹاک سمیت دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی مسائل پر جامع ،گہری اور تعمیری بات چیت کی گئی۔
پریس کانفرنس کے دوران،چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ جِنگ تاؤ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری اداروں کی خواہشات اور مارکیٹ کے اصولوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے،چین اور امریکہ ٹک ٹاک کے امریکی صارفین کے ڈیٹا اور مواد کی حفاظت کے آپریشنز کو آؤٹ سورسنگ آپریشنز کے ذریعے ٹک ٹاک کے مسئلے کو حل کرنے اور اس کے الگورتھم اور دیگر دانشورانہ املاک کے حقوق کے استعمال کا لائسنس دینے پر ایک بنیادی اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔چینی حکومت قانون کے مطابق ٹک ٹاک سے متعلق ٹیکنالوجی کی برآمد اور دانشورانہ املاک کے استعمال کے حقوق کی منظوری دے گی۔
وانگ جِنگ تاؤ نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر کاربند ہے اور بیرون ملک ان کی فعال ترقی کی حمایت کرتی ہے۔

امید ہے کہ امریکہ دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کے مطابق، ٹک ٹاک سمیت تمام چینی کمپنیوں کے لیے امریکہ میں کھلا، منصفانہ، برابری پر مبنی اور غیر امتیازی مسابقتی ماحول فراہم کرے گا ، اور چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی طور پر تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے، اعلامیہ قطر اجلاس گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہے؛ تمام حدیں پار کردیں، امیر قطر عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے
  • 3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی نے ملک چھوڑ کر چلے گئے
  • اشتہار کا معاوضہ: عامر کی مانگ 17 لاکھ، شاہ رخ کی 6 لاکھ، مگر فیصلہ چونکا دینے والا
  • سیلاب
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • چھ جہاز گر گئے جنگ ہار گئے اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، وزیر اطلاعات
  • ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بےروزگاری، حالات سے تنگ تقریباً 29لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے
  • چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق
  • تعلقات کے فروغ پر پاک، چین، روس اتفاق
  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ‘دھو بی گھاٹ’ کے بعد طویل تاخیر کیوں ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا