Islam Times:
2025-07-09@23:52:24 GMT

سکردو میں گجرات کے 4 لاپتہ نوجوان حادثہ میں جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

سکردو میں گجرات کے 4 لاپتہ نوجوان حادثہ میں جاں بحق

گجرات سے سکردو جانے والے 4 لاپتہ نوجوانوں کا ایک ہفتے کے بعد سراغ مل گیا، لاپتہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب گہری کھائی سے مل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے چاروں نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ گجرات کے 4 لاپتہ نوجوان حادثہ میں جاں بحق ہو گئے، گاڑی ستک نالہ کے قریب کھائی سے مل گئی۔ گجرات سے سکردو جانے والے 4 لاپتہ نوجوانوں کا ایک ہفتے کے بعد سراغ مل گیا، لاپتہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب گہری کھائی سے مل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے چاروں نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی، چاروں نوجوان 12 مئی کو گجرات سے شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے تھے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 8 روز قبل ہنزہ سے سکردو کی جانب روانگی سے قبل نوجوانوں کے ساتھ آخری بار رابطہ ہوا۔ ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے نوجوان کی تلاش کے لیے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں لاپتہ نوجوانوں کی تلاش کے آپریشن شروع کیا گیا تاہم آج صبح گاڑی سکردو کے علاقہ ستک نالہ کے قریب گہری کھائی سے مل گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین بھی موقع پر پہنچے، نوجوانوں کی لاشیں گجرات منتقل کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کھائی سے مل گئی لاپتہ نوجوان

پڑھیں:

اسلام آباد: سنگجانی کے قریب موٹروے پر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 17 افراد زخمی

ویب ڈیسک : اسلام آباد سنگجانی کے قریب موٹر وے پر مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 17 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 6 زخمیوں کو پمز جبکہ 5  کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن بتائی گئی ہے، متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

متعلقہ مضامین

  • فضائیہ کے جنگجو طیارہ کریش ہونے اور گجرات میں پل ٹوٹنے کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے، جماعت اسلامی ہند
  • اسلام آباد: سنگجانی کے قریب موٹروے پر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 17 افراد زخمی
  • اسلام آباد: نالہ کورنگ میں موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا، ویڈیو سامنے آگئی
  • بھارت: گجرات میں پل کا حصہ گرنے سے گاڑیاں دریا میں جاگریں، 10 افراد ہلاک
  • اسلام آباد ، سنگجانی کے قریب موٹروے پر کوسٹر کھائی میں جا گری ، 17 مسافر زخمی
  • نوجوان آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہونے لگے، خاموش بحران قراردیدیا گیا
  • سوات، مدرسے کے طالبعلموں سے بھری گاڑی گہری کھائی میں جا گری
  • سوات؛ مدرسے کے طالب علموں سے بھری گاڑی گہری کھائی میں جا گری
  • کراچی: سربراہ جے ڈی سی ظفرعباس کی تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان شدید زخمی
  • سوات: سیاحوں کا رکشہ کھائی میں جاگرا، ایک جاں بحق، چار زخمی