بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب: آرمی چیف نے نوجوانوں اور میڈیا کو ’فولادی دیوار‘ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو ’فولادی دیوار‘ قرار دے دیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ’معرکہ حق‘ اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کے جذبہ حب الوطنی اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر آرمی چیف کا عشائیہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و عسکری حکام کی شرکت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطاق عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف سمیت دیگر سول و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار کیا اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو ’فولادی دیوار‘ قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا نیول ڈاکیارڈ کا دورہ، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینیئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف بھارتی پروپیگنڈا فولادی دیوار فیلڈ مارشل عاصم منیر منہ توڑ جواب میڈیا نوجوان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف بھارتی پروپیگنڈا فولادی دیوار فیلڈ مارشل عاصم منیر منہ توڑ جواب میڈیا نوجوان وی نیوز بنیان مرصوص فیلڈ مارشل ا رمی چیف
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا، ، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا،افواج پاکستان نے اپنی سرحدوں کا دفاع کیا اور دشمن کو بھرپور جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا
آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم یہاں مادر وطن کے لیے شاندار خدمات پر آرمی چیف و فلیڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہیں، ہم اپنے قومی ہیروز آرمی چیف، چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ایئرچیف اور نیول چیف کو سلام پیش کرتے ہیں۔
فیلڈ مارشل کا بیج لگ گیا۔۔
pic.twitter.com/6s3yR9gjUh
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 22, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جارحیت کرنے والے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور اسے سبق سکھایا، افواج پاکستان نے اپنی سرحدوں کا دفاع کیا اور دشمن کو بھرپور جواب دیا، ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی ہے، پاکستان نے اللہ کی مدد سے دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا، کشیدہ صورتحال کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، فیلڈ مارشل کا کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی خود مختاری اور سلامتی کے لیے فیلڈ مارشل کا کردار بہت اہم ہے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، قوم کے بہادر سپوت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آرمی چیف ایوان صدر بیٹن آف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر شہباز شریف فیلڈ مارشل وزیراعظم