Daily Ausaf:
2025-07-09@03:37:58 GMT

فیلڈ مارشل کا بحث و مباحثہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

ان دنوں وفاقی کابینہ کی طرف سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی بحث زور شور سے جاری رہی۔ حافظ جنرل عاصم منیر کو ملنے والے اس اعزاز کے حق اور مخالفت میں آپ جو مرضی رائے قائم کر لیں، لیکن اس فیصلے کی تہہ میں کارفرما سچائی یہی ہےکہ جس کے حق میں وفاقی کابینہ نے فیصلہ صادر کیا ہے۔صدرجنرل ایوب خان خطےکے پہلے 5ستاروں والے فیلڈ مارشل جنرل تھے۔ اب جنرل عاصم منیرتیسرےجنرل ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔
جنرل عاصم منیر کا منفرد اعزاز و مقام یہ ہے کہ انہوں نے کوئی مارشل لا ء نہیں لگایا، وہ حاضر سروس چیف آف آرمی سٹاف ہیں اوران کی قیادت میں افواج پاکستان نے انڈیا کو جنگ میں چاروں شانوں چت کیا ہےجس کو نہ صرف انڈیا، بلکہ پوری دنیا میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ہمارا ایک مخصوص سیاسی طبقہ، کچھ فوجی ماہرین اور سیاسی تجزیہ کار جنرل عاصم منیر کی ترقی پر درپردہ اور دامے درمے سیخ پا نظر آرہے ہیں،جس کی بنیادی وجہ یہ نہیں کہ جنرل عاصم منیراس عہدہ کےحق دار نہیں تھےبلکہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس سے ان کی ذاتی سیاسی وابستگی اور مفادات پر زد پڑتی ہے۔اس طبقے کو جنرل عاصم منیر کےفیلڈ مارشل بننےپراپنی سیاسی موت واضح نظرآرہی ہے۔ خاص طور پر تحریک انصاف کو جنرل عاصم منیر کےفیلڈ مارشل بننے پربہت تکلیف ہے۔ اسکی وجہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ تحریک انصاف کےبانی عمران خان کےجنرل عاصم منیر سےاختلافات بھی روز روشن کی طرح واضح ہیں۔ اب عمران خان جیل میں ہیں تو یہ امکانات محدود ہو گئے ہیں کہ انہیں جلد رہائی ملےگی۔ جنرل عاصم منیرکے فیلڈ مارشل بننے کا دوسرا مطلب تاحیات چیف آف آرمی سٹاف رہنا ہےیا اس وقت تک اس عہدے پرقانوناًفائزرہنا ہےجب تک کہ وہ خود اس عہدے سے مستعفیٰ نہ ہو جائیں۔ حافظ صاحب کےفیلڈ مارشل بننےکی خبرانڈیا اور اس کے پاکستانی ہمنوائوں کے لئے موت کاپیغام بن کر اتری ہے لہٰذا جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر پی ٹی آئی کا دکھ سمجھ میں آتا ہےکہ وہ ان کی ترقی پر کیوں تلملا رہے ہیں؟ حالانکہ صرف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز نہیں دیا گیا بلکہ حکومت پاکستان نے بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈمارشل کےعہدے پر ترقی دینے کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کومدت ملازمت پوری ہونےکے بعد بطور پاکستان ایئرفورس کے سربراہ اپنی خدمات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق ان اہم فیصلوں کی منظوری منگل کے دن وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران دی گئی ہے۔یہ پیشرفت پاکستان اور انڈیا کی درمیان چار روزہ جنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست دینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔‘‘
فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے برعکس سیدجنرل عاصم منیر پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں کہ جنہیں وزیراعظم اور صدر کی مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ نے فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا ہے۔ اس سے قبل گو کہ جنرل ایوب خاں پاکستان کے فیلڈ مارشل رہ چکے ہیں مگر انہوں نے یہ عہدہ خود اپنے لئے زبردستی منتخب کیا تھا جبکہ جنرل عاصم منیر کو یہ غیرمعمولی فوجی رینک میرٹ پر اور ان کی فوجی اور دفاعی خدمات کے عوض دیا گیا ہے۔اس موضوع پر ایک فضول اور لایعنی بحث یہ کی جاری ہے کہ دو عہدے ایک ساتھ رکھنا غیر آئینی ہے یعنی کچھ حاسد دفاعی تجزیہ کار جنرل عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر یہ رائے دے رہے ہیں کہ انہیں فیلڈ مارشل یا آرمی چیف میں سے ایک عہدہ چھوڑنا ہو گا، حالانکہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں فیلڈ مارشل کے عہدے کو اس کی خدمات کے بدلے صرف ایک ’’اعزازی عہدہ‘‘سمجھاجاتا ہے جو 4 سٹار جنرل کو ایک اضافی سٹار کا بیج لگا کر 5 سٹار جنرل والا فیلڈ مارشل بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی خدمات کا قومی اعتراف کیا جا سکے۔ اگر ضرورت پڑے تو آئین میں ترمیم کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ کوئی اتنی بڑے مسئلے والی بات نہیں ہے کہ جس کو اتنی شدت سے زیر بحث لایا جائے۔یہ عہدہ جنرل عاصم منیر کو ہندوستان کو جنگ میں شکست دینے پردیاگیاہےجو 24 کروڑ پاکستانی عوام کی دلی خواہش کا نتیجہ ہے، جس سے دنیا بھر میں’’مسئلہ کشمیر‘‘دوبارہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ خضدار میں دہشت گردی کے المناک واقعہ ہی کو دیکھ لیں کہ اندرون اور بیرون ملک پاکستان کے آرمی چیف کن گوناگوں مسائل سے نبرد آزماہیں۔ان حقائق کےدرمیان ایک اعزازی عہدے کو متنازعہ بنانا بذات خود مشکوک ہے اور دشمنوں کی صف میں کھڑا ہونے کے مترادف ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جنرل عاصم منیر کے عاصم منیر کو فیلڈ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے فیلڈ مارشل کا کے فیلڈ مارشل وفاقی کابینہ مارشل کے ہیں کہ

پڑھیں:

بھارتی اشتعال انگیزی کا سختجواب دیں گے (فیلڈ مارشل)

ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، سید عاصم منیر
بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،جنگیں میڈیا کی بیان بازی اور سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز(ملٹری) نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، اور نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کیا۔شرکا سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی اور مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے مثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم، اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔آرمی چیف نے ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اہم اداروں کے کردار کو سراہا اور سول اور ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، بھارت کی جانب سے آپریشن سندور میں ناکامی کی غیر منطقی توجیہات پیش کرنا، دراصل بھارت کی آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی کو ثابت کرتا ہے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی تعاون جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں، اس قسم کے بیانات بھارت کی آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کرنے میں روایتی ہچکچاہٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کی دہائیوں پر مبنی حکمتِ عملی، مقامی صلاحیت اور مضبوط اداروں کی بنیاد پر کامیابی کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے، خالصتا دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا، بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اس طرح کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطے میں فرضی” نیٹ سیکیورٹی پروائڈر”کے خود ساختہ رول کی ناکام کوشش ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں۔عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کے خودغرضانہ اور تنگ نظر برتاو کے برعکس پاکستان نے اقوام عالم میں اصولی سفارتکاری پر مبنی دیرپا شراکت داری، باہمی احترام اور امن کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے ہیں اور خود کو خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر ثابت کیا ہے۔فیلڈ مارشل نے پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا اس کی خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے فوری اور منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پیدا ہونے والی کشیدگی کی اصل ذمہ داری اس (بھارت) بصیرت سے محروم مغرور جارح پر عائد ہوگی، جو ایک خودمختار ایٹمی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی سے پیدا ہونے والے ممکنہ تباہ کن نتائج کا ادراک کرنے میں ناکام رہا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی، درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں۔عاصم منیر نے کہا کہ جنگیں یقین ِمحکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت، اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم وحوصلے کے ذریعے جیتی جاتی ہیں۔فیلڈ مارشل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اورجنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل نے فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ وہ دیانتداری، بے لوث خدمت اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم پر ثابت قدم رہیں،اس سے قبل این ڈی یو پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے پرتپاک استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اشتعال انگیزی کا سختجواب دیں گے (فیلڈ مارشل)
  • بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ اور سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا‘ فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کو خبردار کردیا
  • ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی  کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا؛ آرمی چیف
  • دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ اور سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل  عاصم منیر
  • بھارت کی مہم جوئی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر
  • شہدا کے خون کا قرض پوری قوم پر ہے، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت