ڈیجیٹل معیشت کا فروغ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سی ای او کرپٹو کونسل کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر بلال بن ثاقب نے ملاقات کی۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور نوجوان نسل کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے جی ایچ کیو میں ایک اجلاس ہوا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں مہارت دینے پر زور دیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے پی سی سی کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق فیلڈ مارشل کو تفصیلات پیش کیں جن میں ورلڈ لبرٹی فنانشل اور بائی نینس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کے وفد کے پاکستان کے دورے، بین الاقوامی تعاون اور کرپٹو کرنسی کے شعبے میں نوجوانوں کی تربیت شامل ہیں۔ ملاقات میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ نوجوان نسل اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔ نوجوان عالمی ٹیکنالوجی میں اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش رفت پر اہم اپ ڈیٹس شیئر کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب نے کرپٹو کونسل فیلڈ مارشل
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ”انڈیا ٹوڈے“ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی ہے۔
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اس من گھڑت خبر کو ”انڈیا ٹوڈے ”نے غیر مصدقہ ”سورس” سے شائع کیا اور دیگر بھارتی اداروں نے بغیر تصدیق کے پھیلایا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے بھارت دہشت گردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف گودی میڈیا جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔