فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف پاکستان نہیں بلکہ عالم اسلام کے سپہ سالار ہیں : عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے کہا کہ جس وقت ہم نے وار کیا تو پوری دنیا کو پتا لگا کہ اب پاکستان نے وار کیا، ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان نے بھارت کا وہ حال کیا جس کے بعد وہ پوری دنیامیں معافیاں مانگتے پھرتے تھے
معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمارے معصوم بچوں کی شہادت ہوئی، اگلے تین دن اس پوری قوم نے بھی دیکھا اور پوری دنیا نے بھی دیکھا کہ کس طریقے سے پاکستان پر دشمن حملہ آور ہوا، یہاں پر ڈرون آئے اور پاکستان کو نشانہ بنایا، پاکستان کی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ، ہمارے ایئر پورٹ پر میزائل مارے ، پوری دنیا نے دیکھا کہ وہ فوج جو تین دن تک اپنے جذبات کو قابو میں رکھ کر بیٹھی تھی ، اس بات پر کہ کہیں بات بہت آگے نہ بڑھ جائے ، ہم ایک ایٹمی ملک ہیں ، جب ایٹمی طاقت ہوتی ہے تو آپ جذباتی نہیں ہو سکتے ، تو ذمہ داری کا احساس کرنا پڑتاہے ، ہماری افواج نے اس ذمہ داری کا احساس کیا ، ہم نے تین دن تک بڑے احسن طریقے سے اپنی چیزوں کو بڑھنے نہیں دیا لیکن دشمن نے سمجھا کہ یہ کمزور ہے، دشمن ہمارے جواب نہ دینے کو بزدلی سمجھ لیا تھا ، پھر پوری قوم نے دیکھا جب انہوں نے ہمارے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تو ہمارے ایک جنرل نےجو ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں، انہوں نے رات اڑھائی بجے کہا کہ ہندوستان والو اب اپنی تیاری پکڑو ، ہم نے ان کو للکارا ، رات کے اندھیرے میں حملہ نہیں کیا، ہم نے کہا اپنا بندوبست کر لو ہم آ رہے ہیں، پھر ہم نے انتظار کیا کہ فجر کی اذان ہو جائے ، جب صبح ہو جائے اس وقت وار کریں گے ، ہم نے تاریکی میں وار نہیں کیا ۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
انہوں نے کہا کہ جس وقت ہم نے وار کیا تو پوری دنیا کو پتا لگا کہ اب پاکستان نے وار کیا، ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان نے بھارت کا وہ حال کیا جس کے بعد وہ پوری دنیامیں معافیاں مانگتے پھرتے تھے ، جا کر امریکی صدر کی منتیں کیں کہ ہمیں بچا لو، جنہیں بڑا گھمنڈ تھا کہ ہمارے پاس بڑے پیسے اور بڑی تجارت ہے ،پاکستان کیا چیز ہے ، بھارت کو اور اس کے وزیراعظم کو منتیں کرنی پڑیں، ، اس کے بعد مودی نے پوری دنیا کو فون کر کے کہا کہ ہمیں پاکستان سے بچاو ، وہ قوم جس نے برداشت کیا تین دن ، اس نے ڈیڑھ گھنٹے میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، میں نے اس کے بعد مودی کیلئے ٹویٹ کیا جس میں کہا کہ ’ تسلی ہے یا کچھ اور بھی خواہش ہے تو بتائیں وہ بھی پوری کر دیتے ہیں ‘‘ ۔
شادباغ پولیس کی بڑی کارروائی، متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار
صدر آئی پی پی کا کہناتھا کہ ہم نے اس معرکے میں دشمن کے چھ جہاز گرائے ، پاکستان کے ایک جہاز کو بھی آنچ نہیں آئی، وہ ایک بھی جہاز کو نشانہ نہیں بنا سکے، وہ جہاز جس پر انہیں گھمنڈ تھا، کہتے تھے کہ رافیل کو کوئی گرا نہیں سکتا، ہم نے چار گرائے اور وہ بھی بھارت کی سرزمین پر تباہ کیئے ، ہمیں ہمارے سپہ سالار پر بہت فخر ہے ، اللہ نے ہمیں بہترین قیادت دی ہے ، ہم سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، حافظ صاحب نے جس طریقے سے اس ملک کی عوام کو عزت دلوائی ہے ، ہم دل کی گہرائیوں سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارک بھی دیتے ہیں اور شکریہ بھی ادا کرتے ہیں ۔آج ہم اپنے ایئر چیف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ، ہماری فضائیہ نے بڑی بہادری سے دشمن کو شکست دی، ان کے چھ جہاز گرائے ہیں، فضائیہ اور بحریہ کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، میں آپ سب کی طرف سے پاک فوج کو کہنا چاہتاہوں کہ اس ملک کی طرف جب بھی دشمن میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ملک ہر بچہ اپنی فوج کے ساتھ ملک کی حفاظت کرے گا ۔
شادباغ:پولیس کی کاروائی ،متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار
انہوں نے کہا کہ آج میں ان شہداء کا ذکر کرنا چاہتاہوں ، وہ ہمارے بیٹے جنہوں نے اپنی جان قربان کرکے ہمارے بچوں کی حفاظت کی ہے ، جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی، اپنی جان کا نذرانہ دیاہے لیکن آپ کے بچوں پر آنچ نہیں آنے دی، اپنے ماں باپ کو بے سہارا چھوڑ دیا ، اپنے بچوں کو یتیم کر دیا لیکن قوم کے بچوں کو یتیم نہیں ہونے دیا۔ آپ سب کی طرف سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ آج ہمارا کھویا ہوا مقام ڈیڑھ گھنٹے نے واپس لا کر دیاہے ، پوری دنیا جان گئی ہے کہ پاکستان کی افواج کیا ہیں اور پاکستان کے عوام کیا ہیں ، جنہیں غلط فہمیاں تھیں سب دور ہو گئیں ہیں، فوج صرف پاکستان کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی فوج ہے ، یہ سپہ سالار عاصم منیر صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا سپہ سالار ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے یہ قوم متحد ہے ، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو، سیاسی اختلاف ہو سکتاہے ، اس ملک کیلئے ہم سب اکھٹے ہیں ، جو پاکستان کا دشمن ہے ، اس کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے ،
عارف والا، تھانہ صدر کی حدود میں وکیل قتل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان کی ڈیڑھ گھنٹے پاکستان نے نے وار کیا سپہ سالار پوری دنیا انہوں نے کرتے ہیں نے کہا کہا کہ ملک کی اس ملک تین دن کے بعد
پڑھیں:
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے لئے نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی دراندازی کا سامنا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان کسی بھی ملک کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ یقینی بنانا ہوگا افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، القاعدہ، الخوارج، ٹی ٹی پی اور بلوچ شدت پسند افغانستان سے بدستور سرگرم ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان ایڈیشنل سیکرٹری سطح مذاکرات کے دوران پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا اور کہا کہ افغانستان سے دہشت گرد پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، دہشت گرد گروپس علاقائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مذاکرات میں فریقین نے تجارت و ٹرانزٹ تعاون کو گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔