2025-05-24@06:09:17 GMT
تلاش کی گنتی: 4861

«نے وار کیا»:

    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی کردار کو چھپانے سے متعلق مودی سرکار کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو پار ہیں۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی کردار واضح ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ امریکا میں مختلف ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں سیفر پاکستان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا...
     ویب ڈیسک:امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔  امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق یا گنجائش نہیں، عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کی حمایت نہیں کرے گی۔  پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل...
    جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی میں ایک خاتون نے چھریوں کے وار کر کے 18 افراد کو زخمی کردیا، خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس 39 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تنہا ہوتے ہوئے حملہ کر کے کئی لوگوں کو زخمی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون  تحویل میں ہے اور اس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) مریم کی مسیحائی‘وزیراعلی پنجاب کا دل کے مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے چھ ماہ میں 13 کروڑ روپے کی ادویات دل کے مریضوں کو پہنچا دیں۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد عامر رفیق بٹ نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران دل کے 60 ہزار مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو تین تین ماہ کی معیاری ادویات مفت مہیا کی جا رہی ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے روزانہ  800 مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر بھجوائی جا رہی ہیں۔ ادویات کے ایک پارسل کی قیمت 22 سو روپے ہے۔ ادویات مریضوں...
    نصرالدین عامر، جو کہ تحریک انصاراللہ کے میڈیا عہدیدار ہیں، نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت اور موجودگی سے بچیں۔ اسلام ٹائمز۔ نصرالدین عامر، جو کہ تحریک انصاراللہ کے میڈیا عہدیدار ہیں، نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت اور موجودگی سے بچیں۔ فارس نیوز کے مطابق، انصار اللہ تحریک کے میڈیا امور کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت سے گریز کریں۔...
    AL AIN: متحدہ عرب امارات میں ایک شہری کو سوشل میڈیا میں ہتک آمیز کمنٹس کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول، کمرشل اور انتظامی امور کی عدالت العین نے ایک نوجوان کو کاروباری شخص کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ہتک آمیز کمنٹس کے ذریعے ان کے  دکان کی شہرت خراب کرنے اور اس کے نتیجے میں مالی نقصانات پر انہیں 70 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق کاروباری شخص عدالت میں مذکورہ نوجوان کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور مالی اور اخلاقی نقصان سمیت کورٹ فیس اور قانونی اخراجات کی مد میں دو لاکھ درہم ادا کرنے کا مطالبہ...
    الیکشن کمیشن کا بے ضابطگیوں کی شکایات پر نوٹس ، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر کا انتخاب خطرے میں پڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے بے ضابطگیوں کی شکایات پر نوٹس لینے کے بعد مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر کا انتخاب خطرے میں پڑ گیا۔پروفیسر ساجد میر کی وفات سے خالی ہونے والے امیر کے عہدے کا انتخاب 25 مئی کو ہونا تھا، امارت کے امیدوار ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی نے الیکشن کمیشن کودی گئی درخواست میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارٹی دستور کے مطابق الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ، نیا الیکشن بورڈ بننے...
    جب عمر غفار سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے یہ مذاق کے طور پر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھا جی نگر میں ایک کمپنی میں کام کرنے والے نوجوان پر ایک مشین پر "پاکستان زندہ باد" لکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ملک سے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے نوجوان کے گھر کی تلاشی لی جہاں کوئی خاص چیز موصول نہیں ہوئی۔ ملزم کا نام عمر شیخ غفار بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 19 مئی کو عمر شیخ غفار کمپنی میں کام کر رہا تھا۔ رات 11 بجے کمپنی کے سجیت تندورے نے سکیورٹی...
    سٹی 42 :  وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خضدار بس کے دلخراش واقعہ میں ہمارے بچوں نے عظیم قربانی دی، خضدار واقعہ میں متاثر ہونے والے بچوں کا عزم اور جذبہ بلند ہے ۔   وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خضدار واقعہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت اور اُن کے لواحقین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبیدار سلیم نے اپنی دو بیٹیوں کی تدفین کی، تیسرا بیٹا شدید زخمی ہے، صوبیدار سلیم اپنے بچوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے باوجود ایمبولینس کے آگے پاکستان کے حق میں...
    سری نگر(نیوز ڈیسک)21 مئی کی شام دلی سے سری نگر جانے والی پرواز میں موجود شیخ سمیع اللہ کے ’دل کی دھڑکن اب بھی تیز ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مجھے نئی زندگی ملی ہے۔ اللہ کا شکر گزار ہوں۔‘ 220 سے زیادہ مسافروں سے بھری انڈین ایئرلائن انڈیگو کی یہ پرواز سفر کے دوران شدید جھٹکوں اور ٹربیولنس کا شکار ہوئی اور اس کا اگلا حصہ بھی ٹوٹ گیا۔ جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے۔ شیخ سمیع اللہ یاد کرتے ہیں کہ ’اچانک شدید جھٹکا لگا۔ ایسا لگا جیسے یہ ہماری آخری پرواز ہے۔ سب خوفزدہ تھے، سب کو لگا کہ یہ اب حادثہ ہو جائے گا۔ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ تجربہ تھا۔‘ دراصل اس طیارے کو ریاست پنجاب...
    سٹی 42 : خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں ایک پُراثر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کی اپیل کی گئی ۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی، اساتذہ، سٹوڈنٹس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سانحے میں شہید ہونے والی طالبات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    اس موقع پر اسکول میں شمع بھی روشن کی گئی اور ایک...
    دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا امام علی ع اور حضرت زہرا کی سیرت میں گھرانہ کی تربیت مہمان : حجہ الاسلام و المسلمین علی عظیم شیرازی میزبان : محمد سبطین علوی تاریخ: 23 مئی 2025 موضوعات گفتگو: امام علیؑ و بی بی فاطمہؑ کی ازدواجی زندگی کے اصول موجودہ دور میں ازدواجی مشکلات سیرت کی روشنی میں موجودہ دور میں ازدواجی مشکلات کا حل خلاصہ گفتگو...
    پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے کاسمیٹک سرجری کروانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ علیزے شاہ کو ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی پر کاسمیٹک سرجری سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اداکاراؤں نے بھی ان کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق بات کی ہے تاہم اس پر علیزے شاہ نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ خدا کے لیے! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے اکیلا چھوڑ دو، میں نے ابھی کچھ وزن کم کیا ہے جس کی وجہ سے میں مختلف نظر آتی ہوں۔علیزے نے کہا کہ جب میں نے ڈرامہ 'عہد وفا' کیا تو میں اس وقت صرف 17 سال کی تھی، سیٹ پر موجود...
    معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے شوہر کے قریبی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں آپریشن بنیان مرصوص پر بریفنگز کے بعد پاکستان ائیر فورس کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد خبروں کی زینت بنے، اب ایک اور وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو ہیں جس کی وجہ ان کا اداکارہ نادیہ خان سے فیملی تعلق ہے۔نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ان کے شوہر فیصل راؤ کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل راؤ اور اورنگزیب احمد 1989 میں کسی تفریحی مقام پر...
    کراچی: ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔  رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد گزشتہ سماعت میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کئے۔ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل نادیہ خان کو بھی ایف...
    ویب ڈیسک:  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے تنخواہ دار طبقے، جائیداد، مشروبات اور برآمدی شعبے کو خاطر خواہ ریلیف دینے سے پس و پیش کے بعد، دورے پر آئی ہوئی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے جاری مذاکرات کا نچوڑ یہ ہےکہ آئی ایم ایف نے وفاقی محاصل ادارے کے ٹیکس وصولی کے ہدف کو حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کر دیا ہے۔   بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم آج اپنا دورہ مکمل کرے گی۔ صرف دفاعی بجٹ کو استثنیٰ حاصل ہوگا، کیونکہ اسلام آباد نے موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔  برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    وزیر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے دائر اعتراض شدہ درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست گزار کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس خالد اسحاق نے شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، جس پر عدالت کے رجسٹرار آفس نے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے اعتراض عائد کیا تھا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ جلد آفس کے اعتراضات دور کر دیں گے۔ شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے احتجاج ناکام ہونے کی اندرونی وجہ بے نقاب کردی عدالت...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ حملہ "بزدلانہ اور سنگدل" تھا، جس میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 4 طلبہ شامل تھے، جب کہ 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے تھے۔ کونسل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ اس المناک واقعے میں کم از کم 6 پاکستانی شہری، جن میں 4 بچے شامل ہیں، شہید اور 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 39 کا تعلق بھی بچوں سے ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: خضداراسکول بس دھماکا: ایک باپ جس کی دنیا ہی لٹ گئی بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی، چاہے کسی بھی شکل...
    لاہور ؍ سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نوازشریف فلائی اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ  نے نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج کا خود دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج منصوبے کو آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ فلائی اوور 1.3 کلومیٹر طویل ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر  30 ہزار سے زائد  گاڑیاں مستفید ہوں گی۔  علاوہ ازیں یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کی تقریب میں پہنچنے پر مریم نواز کا طلبہ نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ طلبہ نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور خیرمقدمی نعرے...
    اسلام آباد: پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ مذاکرات جاری ہیں، اس دوران حکومت نے عوام کو ریلیف کے لیے متبادل ذرائع سے آمدن کا پلان بھی آئی ایم ایف کو پیش کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے متعلق مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور حکومت نے بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی، ریئل اسٹیٹ اور تنخواہ دار طبقے سمیت مختلف شعبوں کو ریلیف دینے کی تجویز کے تحت متبادل ذرائع سے ریونیو اکٹھا کرنے کا پلان آئی ایم ایف کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب...
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو رواں سیزن کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔...
    راولپنڈی: شہری کو اغوا کر کے رہائی کے لیے تاوان طلب کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے مل کر شہری کو اغوا کیا اور تاوان طلب کیا، ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خاتون آفیسر نے بروقت دبنگ کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار کو قابو کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔ کارروائی کے وقت دیگر اہلکار باقی مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار کا سخت نوٹس راولپڈی پولیس کے اہلکار سمیت دیگر دو ملزمان کہ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔  حکام کے مطابق راولپنڈی کے نجی...
    ایمپلائز ونگ کی مرکزی کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کم قیمت ہونے کا فائدہ عام عوام کو پہنچایا جائے، پٹرول کی قیمت کم ہونے پر بجلی کے ریٹ کم کیے جائیں جو نئے ظالمانہ اور غیر منصفانہ پنشن رول بنائے گئے ہیں وہ واپس لیے جائیں، تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔  اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائزونگ حکومت کی طرف سے بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، بجٹ سے پہلے پری بجٹ تنخواہ دار طبقے پر ظلم ہے، حکومت اس فیصلے کو واپس...
    مسلم لیگ نون کے رہنما کی  شعلہ فشاں ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی۔ پنجاب اسمبلی کے فلور پر مارچ کے آخری دنوں میں اجلاس کے دوران اس مسلم لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تصویر پنجاب اسمبلی کے ہال میں لائے جانے پر سخت تنقید کی تھی۔ ان کی یہ گفتگو اس وقت بھی وائرل ہوئی تھی، اب دو ماہ بعد ایک بار پھر ان کی تقریر کی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں یہ کہتے  دیکھا جا سکتا ہے کہ " میرے پاس ثبوت موجود ہیں  ایک  بیگم کے دو دو شوہر  سرکاری خرچ پر عمرے  پر جاتے رہے " ،    کیلفورنیا   کی...
    لاہور: لاہور کی خواجہ سرا پری اب صرف ایک شناخت نہیں، ایک مثال ہے، کبھی زندگی کے بنیادی حقوق سے محروم، آج وہ ایمازون پر کامیاب کاروبار کے خواب بُن رہی ہیں اور یہ سب پنجاب میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے شروع کیے گئے ایک ٹیکنیکل اسکلز پروگرام کی بدولت ممکن ہوا۔ ایک وقت تھا جب پری کی پہچان صرف معاشرتی تمسخر، تنگ نظری اور محرومی تھی، مگر آج وہ اعتماد، ہنر اور خودداری کا چہرہ بن چکی ہیں۔ پری کہتی ہیں، "پہلے لوگ سمجھتے تھے کہ خواجہ سرا صرف ناچ گانے، بھیک مانگنے یا جسم فروشی کے کام کے قابل ہوتے ہیں، مگر آج ہم ایمازون، فری لانسنگ اور ویب بزنس جیسے جدید شعبوں میں اپنی...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ و وسط ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازعور کی قیادت میں وفد نے نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔  معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، اور ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔  اسحاق ڈار نے توسیعی فنڈ سہولت  کے تحت پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا ۔  اسحاق ڈار  نے کہا کہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی  کے تحت معاونت...
    قومی اسمبلی کے معزز رکن انوارالحق چودھری کو اعلیٰ پارلیمانی خدمات اور سینیئر ترین پارلیمنٹرین ہونے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر جاری کردہ باضابطہ خط میں انوار الحق چودھری کو ایک ممتاز اور سینیئر ترین پارلیمنٹرین کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے معزز رکن انور الحق چودھری صاحب کو اعلیٰ پارلیمانی خدمات اورسینئر ترین پارلیمنٹرین ہونے پر شاندار خراجِ تحسین قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر جاری کردہ اس باضابطہ خط میں انور الحق چودھری صاحب کو ایک ممتاز اور سینئر ترین پارلیمنٹرین… pic.twitter.com/9CEHt7U8Jn — National Assembly ???????? (@NAofPakistan) May 22, 2025 یہ اعزاز...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے اپنے کابینہ اراکین کی ملاقات کا مطالبہ کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے صوبے کا سربراہ ہونے اور عدالتی حکم نامہ لانے کے باوجود بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے سلسلے میں ہم بانی سے ملاقات کر کے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، اگر مشیر خزانہ اور مجھ سمیت پانچ لوگوں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تو پھر میں واضح کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف شرائط میں ہم ساتھ نہیں دیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ تھا...
    مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں، تین سوالوں کا جواب دیں، راہول گاندھی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں۔ انھوں نے کہا مودی جی، آپ نے ٹرمپ کے آگے جھک کر بھارتی مفادات کی قربانی کیوں دی؟ مودی جی صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں آپ کا خون کھولتا ہے؟ آپ نے بھارت کی عزت پر سمجھوتا کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن اور کانگریس نے آپریشن سندور کے دوران حکومت کا ساتھ دیا، لیکن سیز فائر کے اعلان کے بعد...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس سے ایک ماہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں دونوں نوجوانوں کی تشدد زدہ اور گولی لگی لاشیں قریبی علاقے سے مل گئیں۔ لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ نوجوان مسلح تھے اور مقابلے میں گولیوں کا نشانہ بنائے جس میں ایک...
    ایوان میں سوالات کے دوران جمال احمد نے پوچھا کہ جب غیر قانونی بلڈنگ تعمیر ہو رہی ہوتی ہے تو ایس بی سی اے کہاں ہوتا ہے؟ اس پر وزیر بلدیات سندھ نے جواب دیا کہ یہ مسئلہ گزشتہ 17 برس سے چلا آ رہا ہے اور ایم کیو ایم بھی اس دوران حکومت میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم سیز کو بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا جا رہا ہے، تاکہ یہ مسئلہ نچلی سطح پر بھی حل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت گرا دی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنائے اور جن کی بیرون ملک میں جائیدادیں ہیں اُن کا یہ ٹیسٹ کیا جائے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پولی گرافکس ٹسٹ ان تمام افراد کا کرنا چاہیے جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں، اس کے علاوہ نواز شریف کا پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش رہنے پر بھی پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو کر دیا تھا،  جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں آ کر عمران خان کا پولی...
    سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا،جسٹس جمال مندوخیل نے افتتاح کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا، مقصد سائلین اور شہریوں کو عدالتی خدمات کی فراہمی کے مرکز میں لانا ہے، مرکز 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس پر تعمیراتی کام فوری شروع کردیا گیا ہے۔ سنگ بنیاد سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس جمال خان مندوخیل نے رکھا، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ ججز نے شرکت کی جبکہ تقریب میں اٹارنی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) ٹریفک پولیس نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پانچ نئے سخت ترین قوانین نافذ کردیے گئے، جس کے تحت اب چالان کی بجائے براہ راست گرفتار کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے نئے سخت ترین قوانین نافذ کردیئے ، جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزی پر اب چالان کی بجائے براہ راست گرفتار کیا جائے گا یا ایف آئی آر درج ہوگی۔ نابالغ ڈرائیورز کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ان کے والدین کو بھی قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اگر کوئی نابالغ بچہ گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو والدین کو بھی سزا یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ لاپرواہ ڈرائیونگ، تیز رفتاری،...
    کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی سندھ پولیس کی افسر ’شبانہ‘ سے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سندھ پولیس کی افسر شبانہ جیلانی نے ہانیہ عامر سے ملاقات کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں ادکارہ کو ان سے خوشی سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر خوشی سے شبانہ کو گلے لگاتے ہوئے ان سے معلوم کرتی سنائی دیتی ہیں کہ وائرل ہونے والی شبانہ آپ ہیں؟ شبانہ جیلانی کی جانب سے بتانے کے بعد اداکارہ انہیں گلے لگا لیتی ہیں، جس کے بعد سندھ پولیس کی خاتون افسر نے ان کی محبتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شبانہ جیلانی سندھ پولیس کی افسر ہیں، جنہیں سندھ حکومت نے...
    فتحِ مبین سیمینار سے خطاب میں کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر بھارت کو بے نقاب کیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کو ناکام بنایا، 10 مئی کے بعد خطے میں طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 10 مئی پاکستانی قوم کے جذبے، اتحاد اور حوصلے کا دن بن کر ابھرا۔ فتحِ مبین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہتے بچوں اور مسجد کو نشانہ بنایا لیکن پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی بچے یا مندر کو نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں پائیدار ترقی کے اہداف اچیومنٹ پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی کے 45 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بجلی، تجارت، مذہبی امور اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزراءسمیت اہم سٹیک ہولڈرز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز، اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت کے حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بنیادی ترقیاتی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی نشاندہی میں مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں جب کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردانہ حملے کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے. آئندہ دنوں میں حالات معمول پر آتے نظر نہیں آ رہے۔ پہلے سے تیاری کرنا ہوگی۔ پہلگام واقعے کے بعد 3 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔ انھوں نے تعلیمی اداروں میں این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔مظفرآباد میں معرکہ حق میں آزاد کشمیر کے شہدا کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت مکار دشمن ہے. بھارت دوبارہ جارحیت کی جرات نہیں کرے گا، پہلگام واقعے کے بعد 3 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )30 اکتوبر 2022 کو معید پیرزادہ نے پاکستان چھوڑا، جان کو لاحق خطرات کا دعویٰ کرتے ہوئے برطانیہ پہنچے، جہاں انہوں نے بیان دیا کہ وہ مسلسل مقام تبدیل کر رہے ہیں تاکہ خطرات سے بچ سکیں۔مگر حیرت انگیز طور پر ملک چھوڑنے کے دس ماہ سے بھی کم عرصے میں وہ امریکہ کے مہنگے علاقے پوٹومیک، میری لینڈ میں ایک 2 کنال کا پرتعیش گھر خریدنے میں کامیاب ہو گئے، جس کی قیمت $1.05 ملین (یعنی 10 لاکھ 50 ہزار ڈالرتھی۔معید پیرزادہ نے سابقہ ٹوئٹر (ایکس)پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنا پرانا خاندانی گھر فروخت کر کے یہ امریکی پراپرٹی خریدی۔تاہم، یوکے کمپنیز ہاؤس اور یوکے لینڈ رجسٹری سے حاصل...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ جو اپنی نامناسب ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں، ان کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بات کی وضاحت کررہی ہیں کہ اںہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے یا نہیں۔ پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی پلاسٹک سرجری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے,وائرل ویڈیو میں علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ ’’خدا کے لیے میں نے کبھی کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے چھوڑ دو۔ میں نے صرف وزن کم کیا ہے، اس لیے میری شکل مختلف لگتی ہے۔ جب میں نے عہدِ وفا ڈرامہ کیا تھا ، تب میری عمر صرف 17 سال تھی۔...
    وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کا ہنگامی دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کا ہنگامی دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز تینوں ممالک کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، تینوں ممالک کے تعاون کرنے پرشکریہ ادا کریں گے، بھارت کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق دوران ملاقات علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جاالزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان...
     22 مئی 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن اس سانحے کی تلخ یادیں آج بھی متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔یہ المناک واقعہ 22 مئی 2020 کو پیش آیا، جب لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 8303، جس میں 91 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔اس حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ چند خوش نصیب افراد معجزانہ طور پر زندہ بچے۔ سرکاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق طیارہ لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔ تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں، شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیاگیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج...
    ایک جماعت نے9مئی کو جو کچھ کیا، وہی سب دہشتگرد بھی کرتے ہیں، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز سرگودھا (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک جماعت نے9مئی کو جوکچھ کیا،وہی سب کچھ دہشتگرد بھی کرتے ہیں ،اس بار دشمن نے بھی وہی سب کچھ کرنیکی کوشش کی،9مئی والوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا،بھارت کا نشانہ بھی پاکستان کی فوجی تنصیبات تھیں،9مئی کو فوجی تنصیبات کو آگ لگائی گئی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاجن وردیوں کو ڈنڈے مارے گئے،انہیں وردیوں نے آج دشمن سے ہماری آزادی بچائی،جو کچھ 9مئی کو ہوااورجو کچھ بھارت نے 6اور 7مئی کو کیا،دونوں میں کوئی فرق نہیں۔ہمارے طیاروں...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آ جائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوجی تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کرسکا۔ مریم نواز کا پاک...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں، شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیاگیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں،...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو کچھ بھارت نے 6 اور 7 مئی کو کیا اور جو کچھ 9 مئی کو یہاں ہوا، ان دونوں میں کوئی فرق نہیں بلکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس نے پاکستان کو زیادہ نقصان پہنچایا۔ سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جن وردیوں کو 9 مئی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آج انہی وردیوں نے دشمن کے حملے کا دفاع کرکے ہماری آزادی کا تحفظ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر نے وہی کچھ کیا جو ایک دشمن ملک یا دہشتگرد تنظیمیں کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس انداز سے ہماری فوجی...
    کیا جاپان میں تباہی آنے والی ہے؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی پیشگوئی نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی ’’ نئی بابا وانگا‘‘ کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب “دی فیوچر آئی سا” کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور...
    ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی 'نئی بابا وانگا' کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔  اب ان کی نئی کتاب "دی فیوچر آئی سا" کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر میں ایک بڑا زلزلہ اور سونامی آ سکتا ہے، جو 2011 کے تباہ کن سونامی سے تین گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔ اس پیشگوئی کے بعد...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں شام کے نائب سفیر ریاض خدور نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ شام کے صدر احمد الشرع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ریاض میں ہونے والی تاریخی ملاقات نے شام کی تعمیر نو کی بنیاد رکھ دی ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض خدور نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کوبہادرانہ اور مثبت قدم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے شام میں بحالی اور تعمیر نو کا عمل تیز ہوگا اور ملک کے اندرونی حالات میں واضح...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اب تک پاکستان کی آئندہ بجٹ میں ریلیف اقدامات کی درخواست پر کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا، زرعی آمدن ٹیکس کے نفاذ اور ریٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی میں بہتری کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کی تلاش جاری ہے، آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جانا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ اگر محصولات میں کمی ہوئی تو وہ رواں مالی سال کے دوران پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے اخراجات میں کمی کے ذریعے اس خسارے کو پورا کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں پیٹرولیم لیوی میں...
    اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کردیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوراج نے مکمل طور پر ناکام ہوکر پاکستانی عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنالیا، پاکستان میں خونریزی کیلئے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا۔ کان کنی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی...
    قانون ساز اسمبلی میں قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فوج بی جے پی کے انتہا پسندوں کا مرکز ہے، پاکستان سے شکست کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی جانب سے سپہ سالار کو بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرنے پر تحفہ ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے مکروہ واقعات میں ملوث ہے، یہاں کے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کرا رہا ہے، سندھ میں نظامانی صاحب کا قتل کرایا گیا، پاکستان سے شکست کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی...
    اسلام آباد: بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی اور معصوم بچوں کی جان لی، شواہد سے واضح ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نے مودی سرکار کے کہنے پر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری سکھ کمیونٹی شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ سکھ فار جسٹس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے، جو خون بلوچستان میں بہایا گیا اس کا حساب لینا چاہیے۔
    پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع میں نہ صرف گرمی کی شدت برقرار رہے گی بلکہ لو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو رواں سیزن کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ پشاور ایئرپورٹ کے اطراف کا علاقہ بھی شدید گرمی سے محفوظ نہ رہ سکا، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح تخت بھائی میں پارہ 42 ڈگری تک...
    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بدھ کو 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دی ہے، اقوام متحدہ نے امداد بھیجنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ آٹا، بچوں کی خوراک اور طبی ساز و سامان لے جانے والے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ اقوام متحدہ حکام کا کہنا ہے کہ امداد کی تقسیم میں مشکلات کے باعث اب تک ضرورت مند افراد تک کوئی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے حماس رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعوی ٰ بھی کیا ہے، تاہم حماس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔ Post Views: 4
    ملک کے کئی حصوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے جمعرات کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے شروع ہوں گی اور 31 اگست تک جاری رہیں گی۔ تاہم بالائی اضلاع کے لیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں ان علاقوں میں نسبتاً معتدل موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جولائی...
    نئی دہلی میں پاکستان کے خلاف مودی حکومت کی جارحانہ پالیسی پر بھارتی نوجوان نسل نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایک بھارتی نوجوان لڑکی کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں اس نے پاکستان پر حملے کو غیر ضروری اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ نوجوان لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’کیا ہم نے آپ سے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کر دو؟ کیا پاکستان پر حملہ کرنے سے آپ نے کوئی ترقی کر لی ہے؟‘‘ اس نے واضح کیا کہ بھارت کے نوجوانوں کو جنگ نہیں بلکہ اچھی تعلیم، معیاری یونیورسٹیاں، اسپتال اور روزگار کی سہولتیں درکار ہیں۔ اس نے کہا کہ حکومت...
    ویب ڈیسک:  آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اہم خبر ،  وفاقی بجٹ 2 جون 2025 کو پیش کیا جائے گا جس میں حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر مملکت برائے قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو مزید بوجھ سے بچانا ہے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی حذیفہ رحمان نے دفاعی بجٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں دفاع یا جنگ سے متعلق کوئی نیا مخصوص ٹیکس...
    مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں غیرملکی سفارتکاروں کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ پر عالمی برادری نے شدید ردعمل دیا ہے اور کئی ممالک نے اسرائیلی حکومت سے فوری وضاحت اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، میکسیکو اور چین سمیت درجنوں ممالک کے سفارتکاروں کا وفد واضح نشانات والی گاڑیوں میں جنین کے دورے پر تھا۔ وفد کی یہ سرگرمی فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکام کے ساتھ باضابطہ طور پر ہم آہنگ کی گئی تھی۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق فوج نے اس وقت وارننگ شاٹس فائر کیے جب وفد مبینہ طور پر متعین راستے سے ہٹ گیا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو پہلے جامع اور منفرد بیوٹی فکیشن پلان اور ہر پراجیکٹ کے بارے میں خودتین گھٹنے طویل بریفنگ دی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ڈسٹرکٹ کے بازاروں میں لٹکتے بے ہنگم بجلی کے تار انڈر گراؤنڈ کیے جائیں گے۔ ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ریڑھی بازار قائم ہوگا اور مختلف شہروں میں کینالز کو بھی سجایا جائے گا۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ججز ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کی درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا ہے، ججز نے تو نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے کے فیصلے کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، میرے حوالے سے یہ الفاظ استعمال ہوتے تو مجھے بھی شرمندگی ہوتی۔جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔وکیل بانی پی ٹی آئی ادریس اشرف نے دلائل میں کہا کہ ججز کا ٹرانسفر مستقل نہیں عبوری ہوتا ہے، یہ اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ ہے، اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو طرح کے...
     اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر اطلاعات عطاء  اللہ تارڑ نے کہا کہ بزدل دشمن نے روایتی جنگ میں شکست فاش کے بعد آج  ہمارے بچوں پر وار کیا۔ خضدار میں سکول بس کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ دشمن یہ جرات نہیں رکھتا کہ وہ روایتی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کرسکے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر کے رکن عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اسد قیصر نے خضدار دھماکے میں شہید ہونے والوں سمیت دیگر شہداء  کے لئے دعا کرائی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج دشمن نے ایک بار پھر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے، دشمن اب اپنی پراکسیز کے ذریعے حملہ آور ہے، بچوں پر...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نہایت باصلاحیت اور اس کی قیادت بہترین ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کروانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر سیرل راما فوسا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا میں قیامِ امن سے متعلق اپنے مؤقف کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں کے درمیان مسئلہ شدت اختیار کر رہا تھا۔ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، جبکہ بھارت میں...
    شہر قائد کے علاقے جوہر آباد تھانے کی حدود سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ طالبہ کو اسکا منگیتر حیدر آباد سے لیکر واپس گھر پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 19 مئی کو امتحان دینے کیلیے کالج جانے والی لڑکی گھر واپس نہیں پہنچی اور بھائی کے پاس اُس کا ایک وائس نوٹ آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہم چار لڑکیوں کو کچھ لڑکے اغوا کررہے ہیں۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور لڑکی کا سراغ لگایا تو متاثرہ طالبہ فضا دختر سلیم اپنے منگیتر کے ہمراہ کراچی پہنچ گئی جس کے بعد معاملہ مزید الجھ گیا۔...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا...
    کراچی: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے روایتی تعلیم سے پیشہ ورانہ تعلیم کی جانب سفر شروع کرتے ہوئے بی ایس نرسنگ اور ڈی پی ٹی (ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی) پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس سلسلے میں دونوں پروگرامز کی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور مالیاتی امور کے حوالے سے اس سلسلے میں متعلقہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد آئندہ تعلیمی سیشن 2026 کے لیے مذکورہ دونوں پروگرام میں داخلے دیے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔  اس بات کا انکشاف لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر حسین مہدی نے یونیورسٹی کے رجسٹرار کیپٹن (ر) رضا حیدر کے ہمراہ اپنے دفتر میں " ایکسپریس" سے بات چیت میں کیا۔...
    لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں بیک وقت 80 سے زائد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ  مریم نواز نے کہاکہ میو ہسپتال کے ایم ایس کو عوام کو دوائیں نہ دینے پر نکالا۔ نواز شریف کینسر اسپتال میں رواں سال علاج شروع ہوجائے گا، اجلاس میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔ بھارتی حملے کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی تمام تر کارکردگی کے ساتھ آپ کے سامنے موجود ہوں، آپ کے تمام تلخ سوالات کے جواب دوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے راستے صاف ہوئے، ستھرا پنجاب روزبروز بہتر ہو رہا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کی سپورٹ سے دہشتگردی کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا، دشمن یہ طاقت اور جرات نہیں رکھتا کہ وہ روایتی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کرسکے کیونکہ اسے شکست فاش ہوئی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ بھارت نے بچوں پر حملہ کرکے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ میرا تھا اور  میں کسی بھی بڑے فیصلے سے پہلے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے مشاورت ضرور کرتا ہوں۔وزیراعظم نے خطے میں امن کی بحالی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک بار پھر زمانہ امن کی پوزیشن کی طرف لوٹ رہے ہیں۔" تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ "اسرائیل کے ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر بھارت کی بھرپور مدد کر رہے تھے، لیکن پاکستان نے موثر دفاعی حکمتِ عملی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان  پر نشہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی ،ارکان اسمبلی نے بیک وقت 80 سے زائد منصوبےشروع کرنے پرشکریہ ادا کیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے حال احوال دریافت کیا،وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو ہر منصوبےپر خود3گھنٹےطویل بریفنگ دی ارکان اسمبلی کوپنجاب کے پہلے جامع ،منفردبیوٹی فکیشن پلان بارے بریفنگ دی ، وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہر ڈسٹرکٹ کےبازاروں میں لٹکتے بے ہنگم بجلی کے تار انڈر گراؤنڈ کیے جائیں گے،ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ریڑھی بازارقائم، مختلف شہروں میں کینالز کو سجایا جائے گا،بیوٹی فکیشن پلان کے تحت مختلف شہروں میں فوڈ سٹریٹ بھی بنائی جائیں گی،بازاروں کی ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری بھی بیوٹی فکیشن پلان...
    واشنگٹن: امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اسپیس ایکس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے حکام کے ساتھ خلائی اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں جدت پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے لاس اینجلس میں معروف امریکی ایرو اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جبکہ پاکستانی قونصل جنرل عاصم علی خان اور قونصلیٹ کے دیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔ لاس اینجلس میں اسپیس ایکس کے حکام نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ حکام کی جانب سے وفد کو پاکستان اور اسپیس ایکس کے درمیان ممکنہ تعاون بالخصوص اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر براڈ بینڈ تک رسائی...
    سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ضیاء الحسن لنجار ایک باوقار سیاستدان اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور ان کے گھر پر حملہ نہ صرف ذاتی نوعیت کا ہے بلکہ حکومتِ سندھ پر بھی براہِ راست حملہ تصور کیا جائے گا، اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جا بجا لٹکتی بجلی کی تاروں سے تنگ پنجاب کے عوام خوشخبری سنا دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم امور زیر بحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ضلع کے بازاروں میں لٹکتی ہوئی بے ہنگم بجلی کے تاریں انڈر گراؤنڈ کردی جائیں گی۔ ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ضلع اور تحصیل میں ریڑھی بازار قائم کیے جائیں گے، اور مختلف شہروں میں کینالز کو...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) — پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور موجودہ پی ایس ایل کھلاڑی شعیب ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، مگر اس بار وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ ایک تقریب میں ان کے اندازِ نگاہ بنے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب ملک کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں عروہ حسین کسی اور فرد سے گفتگو میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ شعیب ملک کی نظریں بار بار ان پر مرکوز نظر آتی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی تنقید اور تبصروں کا طوفان آ گیا۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے ٹرانسفر کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ درخواست کے پیراگراف نمبر 4 میں کیا لکھا ہے؟ کیا کسی سیاسی لیڈر نے کبھی ایسی درخواست دائر کی؟جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کہ درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر کی درخوستوں پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل ادریس اشرف نے دلائل جاری رکھے دوران سماعت جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ میرا دل...
    سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہا ہے کہ بزدل دشمن نے سکول کے بچوں پر وار کیا، دشمن یہ طاقت اور جرات نہیں رکھتا کہ وہ روایتی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کرسکے کیونکہ اسے شکست فاش ہوئی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا، کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کی سپورٹ سے دہشتگردی کرائی جائے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے بچوں پر حملہ کرکے جنگ کے اصول بھی پامال کردیے، جنگ کی طرح بھارت کو دہشتگردی میں بھی شکست دیں گے۔ سکول بس پر خودکش حملہ، ہم ان کے خون کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے سکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کی سپورٹ سے دہشتگردی کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے سکول کے بچوں پر وار کیا، دشمن یہ طاقت اور جرات نہیں رکھتا کہ وہ روایتی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کرسکے کیونکہ اسے شکست فاش ہوئی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ بھارت نے...
    انڈین کانگریس نے صحافی ارنب گوسوامی اور حکمران جماعت بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کے خلاف جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ہائی گراؤنڈ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، جس کی شکایت کانگریس کی قانونی کمیٹی کے سربراہ شری کانت سوروپ نے کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی بوکھلاہٹ کا شکار مقدمہ درج کرنے والے شری کانت سوروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے امت مالویہ اور ارنب پر ایک سنگین اور مجرمانہ ذہنیت سے بھرپور مہم کے ماسٹر مائنڈ ہونے پر مقدمہ درج کیا ہے، جنہوں نے...
    ججز نے نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ججز ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کی درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا ہے، ججز نے تو نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے کے فیصلے کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، میرے حوالے سے یہ الفاظ استعمال ہوتے تو مجھے بھی شرمندگی ہوتی۔ جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔ وکیل بانی پی ٹی آئی ادریس اشرف نے دلائل میں...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان روسٹرم پر موجود رہے اور بینچ کی تشکیل پر اعتراضات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتراض کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا رہا، عدالت اس درخواست کو مقرر کرنے کا حکم دے۔ جسٹس امین الدین نے جواب دیا کہ اس درخواست کو بعد میں دیکھ لیتے ہیں، آپ دلائل شروع کریں۔ حامد خان نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے سے متعلق متفرق درخواست پر بھی دلائل دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے مرکزی کیس کی کارروائی پہلے بھی...
    غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے اور اب عالمی سطح پر اس کے ردعمل نے شدت اختیار کرلی ہے۔ برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے اسرائیل پر دباؤ بڑھا دیا ہے، اور اگر امداد کی راہ نہ کھولی گئی تو اسرائیل کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں گزشتہ 11 ہفتوں سے جاری امدادی ناکہ بندی کو ’’ظالمانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری طور پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر فلسطین کے دو ریاستی...
    لندن: سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سیاسی دباؤ ہی نیتن یاہو کو غزہ پر اسرائیلی حملے کو روکنے پر مجبور کر سکتا ہے۔  برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام "ٹُوڈے" میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو کی حکومت کے ناقد ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا دباؤ  کافی نہیں، ممکن ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنما ہی توازن کو بدل سکیں۔ برطانوی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے اولمرٹ نے کہا کہ سیاسی مذمت جاری رکھیں جتنی ہو سکے لیکن اسرائیلی شہریوں کو اقتصادی پابندیوں کے ذریعے سزا نہ دیں کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کا 3 روزہ کامیاب دورہ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد وہ واپس وطن روانہ ہوگئے۔ اس دورے کے دوران دونوں ملکوں نے دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی و علاقائی امن اور ترقی کے ضمن میں اپنے مشترکہ نظریے کو آگے بڑھایا۔ وطن واپسی سے قبل وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بیجنگ میں افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں سربراہان نے اسحاق ڈار کے 19 اپریل کے دورہ کابل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان سفارت کاری، تجارت اور راہداری سہولیات میں پہلے سے زیادہ تعاون اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعدد قراردادوں کے ذریعے واضح کیا ہے کہ کشمیر کے عوام کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کو موقع ملنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ایشین فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ ڈویلپمنٹ اور انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ بحران پر عالمی برادری کے ردعمل نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کو صرف ایک اندرونی معاملے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا جس کا بھارت دعویٰ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی ڈی ایچ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں دونوں تنظیموں نے خاص طور پر دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں...
    وہ ملک جس کی معیشت کی کمر اتنی نہ مضبوط ہو کہ اپنی اسی فیصد آبادی کی بھوک کا بوجھ نہ سہار سکے اس ملک کی اشرافیہ اور مقتدرہ کروڑوں روپے کا زر شرلیوں اور دیگر آگ اگلتے پٹاخوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں اور ایک مسکراہٹ کے نذرانے کے ساتھ ایسی شہ خرچی کرنے کو خراج تحسین پیش کر کے کرکٹ میچ دیکھنے کے مزے اڑاتے رہ جائیں ایسے حکمرانوں اور مقتدرہ کے کارپردازگان خوش نوا کو اکیس توپوں کی سلامی ۔ نا ں کہ فیس بک پر یاران سرپل نے اس امر پر شور برپا کردیا کہ اللوں تللوں کا ایک کھیل آمر پرویز مشرف نے اس طور رچایا کہ وطن عزیز کو شاہ خرچی کا ایک...
    ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات جب کہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے بہادری اور دلیری کے ساتھ افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور دشمن کو شکست فاش دینے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ آج علی الصبح بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، جس میں معصوم بچوں کو بزدلانہ حملے میں شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمن نے ہمارے بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی سفاکیت اور کمزوری کا ثبوت دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ بھارت فتنہ الخوارج کے ذریعے بلوچستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایگزیکٹو کی وجہ سے سارا مسئلہ پیدا ہوا، پورا عمل خفیہ رکھا گیا،ججز سنیارٹی کے معاملےکو ایگزیکٹو نے خراب کیا، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ ججز ٹرانسفر آئینی اختیار ہے تو ایگزیکٹو نے کیسےسنیارٹی خراب کی۔ لاہور میں خواجہ سرا کے قتل کی شرمناک...