چین کا نیا خلائی مشن شین ژو 21 روانہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین نے خلا کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے شین ژو 21 مشن کامیابی سے لانچ کردیا ہے۔ یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ کیا گیا ہے جہاں چینی خلائی پروگرام کے نئے اہداف پر کام کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مشن میں 3 خلاباز شامل ہیں جن میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز بھی موجود ہیں۔ یہ عملہ تقریباً 6 ماہ تک خلا میں قیام کرے گا۔ شین ژو 21 کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا جبکہ 2022 میں مکمل ہونے والے تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے یہ ساتواں مشن ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشن چین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کی ایک اور اہم پیش رفت ہے جس کے ذریعے سائنسی تحقیقی اہداف اور نئی ٹیکنالوجی کی جانچ بھی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔