2025-04-30@19:22:43 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«ڈیڑھ گھنٹے»:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی ہاسٹل میں مقیم طالبہ کو تین روم میٹس کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ قاتل واردات سے پہلے نجی ہاسٹل میں ڈیڑھ گھنٹے تک چھپا رہا، نامعلوم قاتل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے جی ٹین میں عون محمدرضوی روڈ پر دو گھروں پر مشتمل نجی ہاسٹل میں گھسا اور ڈیڑھ گھنٹہ کارپورچ میں چھپ کر بیٹھا رہا۔اس دوران انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان لان میں ٹہلنے کیلئے نکلی اور وہاں چھپے شخص کو دیکھ کر چور چور کا شور مچا دیا اور بھاگ کر کمرے میں پہنچی، قاتل بھی اس کے پیچھے گیا، کمرے میں تین اور طالبات بھی موجود تھیں۔ قاتل...
بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے، سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے بھی ڈسکس کریں گے۔ ریاست مخالف پروپیگنڈا، جے آئی ٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 15 ارکان طلبذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر کو...

عمران خان نے قمر باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس بلا کر علیحدہ کمرے میں بٹھا کر ڈیڑھ گھنٹے تک اپنا انتظار کروایا تھا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 جنوری 2025ء ) فیصل واوڈا کے مطابق عمران خان نے قمر باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس میں ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب فیض حمید کو ہٹا کر نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ چل رہا تھا، تب عمران خان نے اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس میں علیحدہ کمرے میں بٹھا کر ڈیڑھ گھنٹہ اپنا انتظار کروایا تھا، اس دوران قمر جاوید باجوہ سے میری بھی سلام دعا ہوئی تھی، بعد میں آرمی چیف سے 6 سے 7...
راولپنڈی: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی، علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے پروٹوکول کیساتھ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں اسٹیل ٹاؤن ، کورنگی اور سچل میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جس کے بعد رواں سال کے پہلے ماہ کے 9 دنوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ دیگر دو واقعات کو پولیس ذاتی اور نامعلوم وجہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگھر پھاٹک نیشنل ہائی وے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کار انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے زندگی کی...