عمران خان نے قمر باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس بلا کر علیحدہ کمرے میں بٹھا کر ڈیڑھ گھنٹے تک اپنا انتظار کروایا تھا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 جنوری 2025ء ) فیصل واوڈا کے مطابق عمران خان نے قمر باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس میں ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب فیض حمید کو ہٹا کر نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ چل رہا تھا، تب عمران خان نے اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس میں علیحدہ کمرے میں بٹھا کر ڈیڑھ گھنٹہ اپنا انتظار کروایا تھا، اس دوران قمر جاوید باجوہ سے میری بھی سلام دعا ہوئی تھی، بعد میں آرمی چیف سے 6 سے 7 گھنٹے طویل ملاقات بھی کی تھی۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ قمر جاوید باجوہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف نہیں بنانا چاہتے تھے، فیض حمید اور دیگر لوگ بھی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف نہیں بنانا چاہتے تھے۔(جاری ہے)
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا احترام کرتا ہوں ، یہ آج سے نہیں ہے، جب کوئی غلط کام کرے گا تو ڈرے گا، جو بھی غلط کام کرے گا اس کیخلاف بولوں گا، مجھے اینٹی اسٹیٹ بھی بنایا گیا پھر بھی حق سچ بات کرنا نہیں چھوڑا، جمہوریت ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ اگر تینوں لائن نہیں ہیں، تو پھر کہیں نہ کہیں مسئلہ ہے، تینوں کا ایک لائن پر ہونا ضروری ہے۔
موجودہ حکومت بھی وہی ہے جو 75سالوں سے سیٹ اپ چلتا آرہا ہے، اب بھی وہی سیٹ اپ چل رہا ہے، آئین قانون بہت کچھ کہتا ہے کیا اس پر عملدرآمد ہوتا ہے؟ عدالتوں کے نظام سے شروع کریں اور عدلیہ کو سب سے پہلے ٹھیک کریں، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر ہوگی تو وہ ایک منٹ میں ہوجائے گی، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوا تو میرے لئے حیران کن نہیں ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی آرمی چیف
پڑھیں:
عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان کو رہا کروائیں گے۔وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے کارکنان میں ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔