نیلام منیر کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام، تمام ماؤں کے لیے دعا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نیلام منیر نے اپنی والدہ کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کو دیا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ جو کچھ وہ آج ہیں، وہ سب ان کی والدہ کی بدولت ہے۔ نیلام منیر نے اپنی ماں کے لیے لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے لکھا: “اللہ میری ماں کو لمبی زندگی عطا فرمائے، آمین۔”
اپنے پیغام میں نیلام منیر نے نہ صرف اپنی والدہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بلکہ تمام ماؤں کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تمام ماؤں کو اپنی اولاد کی خوشی اور سکون دیکھنا نصیب فرمائے۔
View this post on InstagramA post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)
ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مداح ان کے جذبات اور خلوص کی تعریف کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ نیلم منیر حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں ان کی شادی کے سوشل میڈیا پر مہینوں چرچے رہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر نیلام منیر کے لیے
پڑھیں:
دھواں دار خطاب سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟
پاک فوج کی خاتون نوجوان افسر ایمان درانی کا جوشیلا خطاب ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ ’پاکستان آرمی جو بھی کرتی ہے وہ عوام کے مفاد میں کرتی ہے‘۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ایک بیان میں ایمان درانی نے کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ عوامی مفاد میں کرتی ہے‘، ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہے ٹھیک کرتی ہے، میں نے یہ کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے‘،
کیپٹین ایمان درانی کا یہ بیان سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس پر اپنے انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔
درج ذیل رپورٹ میں ہم جانتے ہیں کہ اپنے دھواں دار خطاب سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟