وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری کر دیا گیا۔
یہ ملی نغمہ وطن سے محبت اور قومی جذبے کی بھرپور علاسی کرتا ہے جس کو گلوکار اور کمپوزر واجد سعید نے پیش کیا ہے۔
لہو گرما دینے والے اس نغمے کے ولولہ انگیز بول ایس کے خالِش نے تحریر کیے ہیں۔ جس میں سیہ پلائی ظلم کے آگے کھڑی دیوار ہم، جیسے دل گرما دینے والے بہترین بول شامل ہیں۔
نغمے میں دشمن کو خبردار کرتے ہوئے امن کی خواہش اور دفاعی تیاری کا پیغام دیا گیا ہے۔ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” حالیہ جنگ میں کامیابی پر قوم کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں، عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان کے بیان پرردعمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان الگ اور بشریٰ بی بی کا خاندان الگ الگ ملاقات کرتا ہے، کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، عمران خان کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں، جس میں بانی پی ٹی آئی جیل میں قیدیوں سے خطاب فرما سکیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ کے بیٹے کا چالان کر کے قانون کی حکمرانی کا ثبوت دیا، پنجاب میں اب قانون سب کے لیے برابر ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ماضی میں ایک خاتون اول کے بیٹے کا چالان کرنے پر پاکپتن کے وارڈن سے ڈی پی او تک تبدیل کردیئے گئے تھے۔