وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ ہر لحظہ ہیں تیار ہم جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ "ہر لحظہ ہیں تیار ہم" جاری کر دیا گیا۔
یہ ملی نغمہ وطن سے محبت اور قومی جذبے کی بھرپور علاسی کرتا ہے جس کو گلوکار اور کمپوزر واجد سعید نے پیش کیا ہے۔
لہو گرما دینے والے اس نغمے کے ولولہ انگیز بول ایس کے خالِش نے تحریر کیے ہیں۔ جس میں سیہ پلائی ظلم کے آگے کھڑی دیوار ہم، جیسے دل گرما دینے والے بہترین بول شامل ہیں۔
نغمے میں دشمن کو خبردار کرتے ہوئے امن کی خواہش اور دفاعی تیاری کا پیغام دیا گیا ہے۔ "ہر لحظہ ہیں تیار ہم" حالیہ جنگ میں کامیابی پر قوم کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محرم الحرام سخت آزمائش کا مقابلہ کرنے کا جذبہ صادق عطا کرتا ہے‘ ہمایوں اختر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عاشورہ کا مقدس دن اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے،اس دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی لڑائی میں اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسول حضرت امام حسین نے عظیم قربانی پیش کی،اللہ کے نبی ﷺکے خاندان کی عظیم قربانی نے انسانی شعور کے ارتقا ء اور حق انصاف اور آزادی کی انسانی جدوجہد کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔عاشورہ محرم کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حسینیت تا ابد زندہ اور پائندہ ہے ،یہ معرکہ اسلام کی سربلندی کی خاطر ایک جدوجہد تھی جو امام حسین کے اصولی موقف، غیر متزلزل بہادری اور قربانی سے عبارت ہے۔شہادت امام حسین درحقیقت حق کی فتح اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانے اور ایثار وقربانی کا استعارہ ہے،محرم الحرام سخت آزمائش کا مقابلہ کرنے کا جذبہ صادق عطا کرتا ہے۔