کیا سیز فائر مستقل ہے یا بھارت اس کی خلاف ورزی کرے گا؟ سینئر صحافی کامران شاہد کا سوال لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کیا جواب تھا؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارت کےجارحیت کا مظاہرہ کرنے اور اپنے ہی طیارے گنوانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہوچکی ہے اور ملٹری حکام کی بات چیت کے لیے ہاٹ لائن کھلی ہے لیکن کئی لوگوں کے ذہن میں سیز فائر سے متعلق سوالات ہیں اور یہی سوال سینئر صحافی کامران شاہد نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے بھی کیا۔
کامران شاہد نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مشترکہ طور پر بیٹن آف فیلڈ مارشل وصول کرنے کی عاصم منیر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "تقریب کے بعد میں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر (اب فیلڈ مارشل بھی) سے پوچھا کہ کیا بھارت کے ساتھ جنگ بندی مستقل ہے یا بھارت اسے توڑ سکتا ہے؟ انہوں نےجواب دیا "وہ (بھارت) ہمت نہیں کر سکتے،ان کا جواب جارحانہ تھا!"
پی ایس ایل 10 کے فائنل ٹاکرے سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا ، حسن نواز پاوں میں چوٹ کی وجہ سے ہسپتال منتقل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
سینئر صحافی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ‘اہلیہ متعلقہ اتھارٹی اوروفاق پرہرجانے کادعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج شرقی/ سٹی کورٹ میںنیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں سینئر صحافی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ,مرحوم صحافی خالد اقبال کی اہلیہ نے وفاق اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔عدالت میں دائر کیے دعوے میں درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ کاکہنا ہے کہ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت پانچ کروڑ 99 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کیا جائے، اکتوبر 2024 کو سینیئر صحافی کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا، سڑک پر موجود گڑھوں سے بچنے کے دوران ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، این ایچ اے کی غفلت اور مرمت نا کرنے کے باعث حادثہ رونما ہوا تھا، ہائی ویز کی مرمت اور ٹریفک کے لیے محفوظ بنانا این ایچ اے کی ذمہ داری ہے۔