گلگت (ویب ڈیسک) شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے جانیوالے چار دوستوں کے زیراستعمال گاڑی مل گئی ہے جبکہ چاروں دوستوں کی موت کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ریسکیو 1122 سکردو کے مطابق لاپتہ سیاحوں کی گاڑی سکردو روڈ پر استک نالے کے قریب کھائی میں گری ہوئی ملی جس کے بعد اس علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ 
تفصیل کے مطابق رشتہ داروں کے ساتھ چھٹیاں منانے کی خاطر اٹلی سے گجرات آنے والا سلمان نصراللہ تین دوستوں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلگت بلتستان کی سیر کے لیے گیا تھا  لیکن 16 مئی کے بعد سے چاروں دوست لاپتہ تھے اور آج بالآخر  ان کی گاڑی تباہ حال صورت میں سکردو روڈ کے قریب ایک نالے سے مل گئی۔
ہنزہ پولیس نے بتایا کہ پنجاب ، گجرات  سے تعلق رکھنے والے سیاح جو 15 مئی کو گلگت سے سکردو کے لیے روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے، ان کی گاڑی سکردو روڈ پر ساتک نالہ کے قریب ملی ہے۔
گلگت بلتستان پولیس اور ریسکیو ٹیمیں کئی دنوں کی مشکل کوششوں کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ مقامی حکام اور ہنگامی خدمات کے ساتھ مل کر مزید کارروائیاں جاری ہیں، ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں خاندانوں کی رازداری کا احترام کریں اور غیر تصدیق شدہ مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔
گلگت بلتستان پولیس کے مطابق چاروں سیاحوں نے 15 مئی کو گلگت کے علاقے دنیور کے ایک مقامی ہوٹل میں رات گزاری تھی۔

جڑواں شہروں میں دن کو رات ہوگئی، کالی گھٹاؤں کے بعد ژالہ باری کیساتھ طوفانی بارش، ویڈیوز وائرل 

کوہستان کرپشن اسکینڈل، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اکاؤنٹنٹ جنرل کے تبادلے پر برہمی کا اظہار


سرچ آپریشن کی کاوشوں میں مصروف سید عمر فاروق نے بتایا کہ ’آج سرچ آپریشن کے دوران سکردو جگلوٹ روڈ پر سفید رنگ کی گاڑی گہری کھائی میں گری ہوئی نظر آئی، جس کے حوالے سے بعد میں تصدیق ہوئی کہ یہ انہی سیاحوں کی گاڑی ہے۔‘
برطانوی میڈیا کے مطابق جگلوٹ سکردو روڈ پر گانجی پڑی کا علاقہ ہے، جو گلگت اور ضلع سکردو کا جنکشن ہے، جہاں سے سکردو کی طرف سڑک مڑ جاتی ہے۔جگلوٹ پولیس کے ترجمان ذبیح اللہ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ رشتہ داروں کی جانب سے سیاحوں کی آخری موبائل لوکیشن جگلوٹ ٹاور بتائی گئی، تاہم جگلوٹ ٹاور سے سکردو کی جانب سڑک نکلتی ہے اور وہاں بھی اسی ٹاور کے سگنلز کچھ علاقے تک کام کرتے ہیں،گلگت سکردو روڈ پر آگے جا کر ہراموش کے علاقے میں سگنلز ڈراپ ہوجاتے ہیں اور وہاں پر ’ایس کام‘ کام کرتا ہے، جب کہ باقی نیٹ ورکس کے سگنلز ڈراپ ہوجاتے ہیں۔‘

اوکاڑہ میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ، 2 بیٹے اور بیٹی جاں بحق

حکومت کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف متحرک


 مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا گیا اور ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں گاڑی جگلوٹ سکردو روڈ پر 16 مئی کی صبح 10 بج کر 37 منٹ پر سسی کے علاقے میں دیکھی گئی۔پولیس کے مطابق سسی سے آگے دمبوداس کی بڑی چیک پوسٹ پر لاپتہ سیاحوں کی گاڑی گزرنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور اسی وجہ سے جگلوٹ اور دمبوداس  کے درمیان کے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق لاپتہ سیاحوں میں سے دو کے رشتہ دار عثمان وڑائچ نے بتایا کہ ’انہوں نے گھر والوں سے آخری رابطہ 16 مئی کو کیا تھا اور سکردو جانے کا بتایا۔ اس کے بعد سے ان کے موبائل فونز بند تھے۔‘ لاپتہ سیاحوں میں عمر، سلمان اور واصف شہزاد آپس میں رشتہ دار ہیں اور عثمان ڈار ان کے دوست ہیں۔

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، پاکستانی ساحلوں کو کتنا خطرہ؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: لاپتہ سیاحوں سکردو روڈ پر نے بتایا کہ سیاحوں کی علاقے میں کے مطابق کے علاقے کی گاڑی کے بعد

پڑھیں:

سکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ

لاہور سے سکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ کر دیا گیا ہے، لاہور سے سکردو کے لئے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں کمسن بچے پر کتے کا حملہ، فوٹیج منظرعام پر
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 سے زیادہ ہو گئی
  • غزہ کا زیر قبضہ 75 فیصد سے زائد علاقہ خالی کردیں گے، 25 فیصد پر جنگ جاری رکھنا ضروری ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
  • سکردو میں یوم عاشور کا جلوس، خصوصی مناظر
  • ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 81 ہوگئیں، 41 افراد لاپتہ
  • سکردو جانے والے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
  • اپردیر میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری
  • ٹیکساس میں شدید طوفانی بارشوں سے 51 افراد جاں بحق، درجنوں  لڑکیاں لاپتہ
  • کراچی: کھارادر میں ہیوی مشینوں سے تاریخی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں کی مزاحمت
  • سکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ