8 روز سے لاپتہ گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
( فیصل جمیل،رانا شہزاد ) سیاحت کا شوق 4 نوجوانوں کی جان لے گیا،گلگت سے سکردو جاتے ہوئے 8 روز سے لاپتہ ہونے والے گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں مل گئیں.
تفصیلات کے مطابق گلگت سے سکردو جاتے ہوئے 8 روز سے لاپتہ ہونے والے گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں مل گئیں. نوجوانوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔
گجرات سے سیر سیاحت کے لیے گلگت بلستستان جانے والے چار نوجوانوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری تھی حادثہ میں چاروں نوجوان مبینہ طور پر زندگی کی بازی ہار گے ہیں واقع تھانہ ستک کے علاقہ میں پیش آیا۔
اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
پولیس اور ریسکیو کی مشترکہ ٹیم گاڑی تک پہنچنے کی کوشش میں ہے تاہم گاڑی تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس
وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی ساخت اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں ایکٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا جس میں اس ایکٹ اور محکمہ برقیات کے حوالے سے تفصیلی غور خوص کیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے تشکیل پانے والے بورڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بورڈ کے قیام کا مقصد گورننس اور گلگت بلتستان میں موجود بجلی پیدا کرنے والے مواقع سے استفادہ حاصل کرنا ہے تاکہ گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے اور بجلی کی پیداوار اور بلات کی وصولی میں آسانی پیدا ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی ساخت اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں ایکٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا جس میں اس ایکٹ اور محکمہ برقیات کے حوالے سے تفصیلی غور خوص کیا جائے گا جس کے بعد ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس ایکٹ میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز مرتب کرے گی۔