گلگت سے سکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے گجرات کے 4 سیاحوں کا سراغ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ریسکیو 1122 کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو روندو میں ستک کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا اور جس کے نتیجے میں چاروں سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت سے سکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے گجرات کے 4 سیاحوں کا سراغ مل گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو روندو میں ستک کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا اور جس کے نتیجے میں چاروں سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔ سیاحوں کی لاشوں کو گہری کھائی سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ مقامی ریسکیو اہلکار رسیوں کی مدد سے سیاحوں کی لاشوں کو کھائی سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل گجرات سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان آئے تھے جہاں گلگت سے سکردو جاتے ہوئے ان کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔ لواحقین نے گلگت بتلستان حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی تھی۔ ریسکیو کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ آج استک نالہ کے قریب گہری کھائی میں گاڑی کا سراغ مل گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیاحوں کی
پڑھیں:
مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
دریائے چناب کےحالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں اب تک 9 ہلاکتوں کی تصدیق ریسکیو ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔
مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔
ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔