شاہراہِ بلتستان پر لاپتہ 4 سیاحوں کی لاشیں مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
گلگت بلتستان میں شاہراہِ بلتستان پر لاپتہ 4 سیاحوں کی لاشیں مل گئیں۔
ریسکیو افسر غلام رسول کے مطابق 2 افراد کی لاشیں کھائی سے نکالی جا چکی ہیں، دیگر 2 لاشیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق سیاحوں کا تعلق گجرات سے تھا۔
یہ بھی پڑھیے گلگت: لاپتہ ہونے والے 4 نوجوان سیاحوں کی گاڑی مل گئیجاں بحق سیاحوں کی فیملی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک جاں بحق سیاح پاکستانی نژاد اطالوی شہری تھا۔
فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاح 15 مئی کی رات گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے۔
اسکردو پولیس کے مطابق سیاحوں کی گاڑی اسکردو کے استک نالے میں گہری کھائی میں گری تھی۔
اس سے قبل پولیس کو گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی گاڑی ملی تھی جس کے بعد ان لاپتہ افراد کو تلاش کیا جا رہا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیاحوں کی
پڑھیں:
گجرات کے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ
---فائل فوٹوپنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔
اہل خانہ کے مطابق لاپتہ سیاح 15 مئی کی شب گلگت سے کار میں سوار ہو کر اسکردو کےلیے روانہ ہوئے تھے، دنیور کے مقام پر آخری بار بچوں سے رابطہ ہوا تھا۔
مالا کنڈ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش نے بتاہی مچادی، ملکی اور غیر ملکی سیاح پھنس گئے۔
لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ 16 مئی سے ہمارے بچوں کے موبائل فون بند ہیں، لاپتہ نوجوانوں کا جلد سراغ لگانے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔
پولیس کے مطابق راستے میں موجود تمام چیک پوسٹوں پر کار کے گزرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔
ایس ایس پی ظہور احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاپتا نوجوانوں کی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا ہے، نوجوانوں کی تلاش کے لیے تمام چیک پوسٹوں اور اسپیشل برانچ کو الرٹ کردیا گیا۔