City 42:
2025-05-24@04:02:58 GMT

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرچالان اب 20 ہزار روپے تک ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

 ویب ڈیسک:  ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ  نے کہا ہے کہ کراچی کے ٹریفک مسائل زیادہ ہیں ، جو کوشش ہورہی ہے وہ ناکافی ہے ،ہمیں جدید تکنیک کا سہارا لینا ہوگا , ہم ساڑھے پانچ ہزار کی نفری رکھتے ہیں پچیس ہزار بھی ہوجائے تو مسائل حل نہیں ہوں گے .

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ  ، انسان کی یہ نفسیات ہے وہ ہدایت نہیں لینا چاہتا ، جون سے کراچی میں کیمروں کے ذریعے چلان کا عمل درآمد شروع ہوگا ، لوگوں کے پاس پارکنگ کی جگہ نہیں ہو گی تو وہاں کھڑی کریں گے ؟ 

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں نمایاں کمی

ہمیں لوگوں کو پارکنگ کی متبادل جگہ دینی ہوگی ، اوور اسپیڈ سمیت کئی مسائل ٹیکنالوجی سے حل ہوں گے ، ٹریکر کا وقت یکم جون سے ختم ہورہا ہے ، جو ٹریکر لگا کر کنٹرول ٹریفک پولیس کو نہیں دیں گے انکی ہیوی گاڑیاں ضبط ہوں گی ۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے واضح کہا کہ کراچی میں بڑی گاڑیوں کی رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، بڑی گاڑی کا چالان 20 ہزار روپے تک کیا جا ئے گا ، جون میں مہلت ختم ہوجائے گی کوئی نہیں کہہ سکے گا وقت نہیں دیا ، تکنیک کے استعمال اور کیمروں سے نفری کی بچت ہوگی ، روڈ پر پولیس والے چالان کرتے ہیں انکی ضرورت نہیں رہے گی ، اس نفری کا بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ روانی بہتر ہوسکے ۔

گرین ٹاؤن؛ بچیوں کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنے والااوباش گرفتار

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

جنین کیمپ میں غیر ملکی وفد پر اسرائیلی فائرنگ، بین الاقوامی برادری کی شدید مذمت

مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں غیرملکی سفارتکاروں کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ پر عالمی برادری نے شدید ردعمل دیا ہے اور کئی ممالک نے اسرائیلی حکومت سے فوری وضاحت اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، میکسیکو اور چین سمیت درجنوں ممالک کے سفارتکاروں کا وفد واضح نشانات والی گاڑیوں میں جنین کے دورے پر تھا۔ وفد کی یہ سرگرمی فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکام کے ساتھ باضابطہ طور پر ہم آہنگ کی گئی تھی۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق فوج نے اس وقت وارننگ شاٹس فائر کیے جب وفد مبینہ طور پر متعین راستے سے ہٹ گیا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: جنین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی ڈپلومیٹس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ

آئرلینڈ کے وزیراعظم میہول مارٹن نے واقعے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطرناک اور ناقابل قبول قرار دیا۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے واقعے کو سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے تصدیق کی کہ برطانوی سفارتکار بھی قافلے میں شامل تھے اور اسرائیلی اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا۔ اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، بیلجیئم، پرتگال اور ڈنمارک سمیت متعدد یورپی ممالک نے اسرائیل سے باقاعدہ احتجاج کیا اور سفیروں کو طلب کیا۔

قطر، اردن، مصر اور ترکی نے واقعے کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ مصر نے تمام سفارتی ضوابط کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے فوری وضاحت طلب کی، جبکہ ترکی نے اسے بین الریاستی تعلقات کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوج کی فلسطینی طبی کارکنوں کو قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

لاطینی امریکی ممالک، خاص طور پر میکسیکو اور یوراگوئے نے بھی شدید احتجاج کیا۔ میکسیکو نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفد نے کسی غیرمجاز علاقے میں داخلے کی خلاف ورزی نہیں کی اور واقعہ ویانا کنونشن کے آرٹیکل 29 کی خلاف ورزی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ بین الاقوامی سفارتی مشنوں کی سلامتی سے متعلق خطرناک نظیر قائم کرسکتا ہے۔ ویانا کنونشن کے تحت سفارتی عملے کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور ان پر کسی قسم کا جبر یا رکاوٹ قابل گرفت ہے۔

ابھی تک اسرائیلی حکومت نے نہ تو باضابطہ معذرت کی ہے اور نہ ہی کسی آزادانہ انکوائری کا اعلان کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ واقعہ اسرائیل کے بین الاقوامی تعلقات کو مزید کشیدہ کرسکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مغربی کنارے میں اس کے فوجی اقدامات پر عالمی سطح پر پہلے ہی شدید تنقید جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیلی فائرنگ جنین کیمپ غیرملکی سفارتکار

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آزادی کشمیر پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہونگے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار! 5 نئے سخت ترین ٹریفک قوانین نافذ
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے:   ترجمان پاک فوج
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزاد کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے؛ ترجمان پاک فوج
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے، ترجمان پاک فوج
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جنین کیمپ میں غیر ملکی وفد پر اسرائیلی فائرنگ، بین الاقوامی برادری کی شدید مذمت
  • سعودی حکام کی جانب سے کئی افراد گرفتار، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • سعودی عرب: حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار