عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے بجٹ کی منظوری مشروط کر دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء) عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے بجٹ کی منظوری مشروط کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ جب تک علی امین گنڈا پور اور خیبرپختونخواہ کے وزیر خزانہ مزمل اسلم میرے پاس نہیں آتے اور مشاورت نہیں کرتے،تب تک بجٹ پاس نہیں ہوگا، یہ واضح پیغام ہے، کسی صورت بجٹ پاس نہیں ہوگا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان نے فیلڈ مارشل پر جو بیان دیا ہے وہ ہی میرا بیان ہے میں اسی بیان کو فالو کرتا ہوں اور اس سے اتفاق کرتا ہوں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان guidelines دے دیں تو ہمارا کمنٹ کرنا بنتا نہیں کیونکہ ہم نے عمران خان کو فالو کرنا ہوتا ہے، واضح بتا دوں اگر مذاکرات کرنے ہیں تو جیل میں عمران خان حاضر ہیں جائیں بات کر لیں، عمران خان نے فیلڈ مارشل پر جو بیان دیا ہے وہ ہی میرا بیان ہے میں اسی بیان کو فالو کرتا ہوں اور اس سے اتفاق کرتا ہوں۔(جاری ہے)
مزید برآں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے محکمہ انرجی اینڈ پاور کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ متعلقہ کابینہ اراکین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت محکمہ انرجی اینڈ پاور کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کی جانب سے ان منصوبوں پر اب تک کی مالی و عملی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر مالی پیشرف سو فیصد کے قریب ہے۔ وزیر اعلیٰ نے رواں مالی سال کے آخر تک ان منصوبوں پر مالی پیش رفت سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر فزیکل پراگرس بھی مقررہ ہدف کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پن بجلی کی خاطر خواہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور انداز میں استفادہ کرنے کے لیے جاری منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پرزیر تعمیر بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بجلی مقامی صنعتوں کو فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سولرائزیشن منصوبے پر بھی واضح پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سولرائزیشن موجودہ صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے، اور منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں مروجہ قوانین اور قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح علی امین گنڈاپور نے اس اہم منصوبے پر پیشرفت میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کرنے جبکہ منصوبے پر عملدرآمد میں شفافیت اور میرٹ کا ہر لحاظ سے خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر اعلی علی امین کرتا ہوں ہدایت کی
پڑھیں:
مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلی سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔
وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان کو رہا کروائیں گے۔وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلی بننے سے کارکنان میں ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلی نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم