بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتی عملے کے دو ارکان کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دنیا بھر میں ملکی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دنیا بھر میں تمام اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک فرائض انجام دینے والے ریاستی نمائندوں کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعظم نیتن یاہو کا یہ فیصلہ اور اس حوالے سے بیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم کے باہر ہونے والی فائرنگ میں ملکی سفارتی عملے کے دو ارکان کی ہلاکت کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کی رات پیش آنے والے اس واقعے میں ایک حملہ آور نے اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ مشتبہ حملہ آور نے اپنی گرفتاری کے بعد ’فلسطین کی آزادی‘ کے حق میں نعرے بھی لگائے۔اسرائیل میں داخلی سطح پر کئی وزراء نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے بیانات دیے ہیں۔ وزیر خارجہ گیدون سعار نے کہا ہے، ’’یہ حملہ سامیت دشمنی اور اسرائیل کی مخالفت کو اشتعال انگیزی سے براہ راست جوڑنے کا مظاہرہ ہے۔‘‘ گیدون سعار نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے اسرائیل مخالف واقعات پیش آ سکتے ہیں۔
عالمی سطح پر بھی کئی ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی طرف سے واشنگٹن میں ہونے والے اس خونریز حملے کی مذمت جاری ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرون ملک
پڑھیں:
برطانیہ کا شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان
دورۂ شام میں دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ دورۂ شام میں دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ برطانیہ نے شام کی مدد کے لیے 94 ملین پاؤنڈ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ کسی بھی برطانوی وزیر کا 14 سال بعد یہ پہلا دورہ شام ہے، شام میں 2011ء کی خانہ جنگی کے بعد برطانیہ نے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی شام کے بعد کویت کا دورہ بھی کریں گے۔