ویسٹ بینک میں سفارتکاروں پر فائرنگ: یوراگوئے نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
یوراگوئے کی وزارتِ خارجہ نے ویسٹ بینک کے شہر جنین میں یورپی یونین اور عرب سفارتکاروں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے بعد اسرائیلی سفیر مائیکل ہرشکووٹز کو طلب کرلیا ہے تاکہ اس واقعے پر وضاحت لی جا سکے۔
واقعے کے دوران یوراگوئے کا ایک نمائندہ بھی ان سفارتکاروں کے ساتھ موجود تھا جن پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے پر فرانس، اسپین، کینیڈا اور برطانیہ نے بھی سخت ردعمل دیا ہے اور اپنے اسرائیلی سفیروں کو طلب کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق سفارتکار اس علاقے میں انسانی ہمدردی کے مشن پر موجود تھے جب اسرائیلی افواج نے ان کی جانب گولیاں چلائیں۔ تاحال اسرائیلی حکومت کی جانب سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔
یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر بڑھتی ہوئی عالمی تنقید کا حصہ بن چکا ہے، جہاں حالیہ دنوں میں کئی فلسطینی شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔