وزارتیں اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے منصوبوں پر توجہ دیں، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارتیں نہایت اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے منصوبوں پر توجہ دیں۔
وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے ایک ہزار ارب روپے پی ایس ڈی پی بجٹ کی حد کے تحت بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر نے ترقیاتی بجٹ میں کمی کے تناظر میں مؤثر ترجیحات اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی حد کے پیش نظرمنصوبہ بندی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارتوں کی ڈیمانڈ 3000 ارب اور وزارتِ منصوبہ بندی کی کم از کم مانگ 1600 ارب روپے ہے۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزارتیں موجودہ مالی سال میں جاری فنڈز کا مکمل استعمال یقینی بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے منصوبوں کو ’’اُڑان پاکستان‘‘ کے مطابق اہمیت کی بنیاد پر ترجیح دی جائے، دیامر بھاشا ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کو اپنی ترجیح بنائیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احسن اقبال کا کہنا
پڑھیں:
وفاقی وزیر صحت کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اہم پیش رفتوں کا جائزہ
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے چین کے وزیر صحت سے ملاقات کی جس میں شعبے سے متعلق کئی اہم پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں ویکسینز، میڈیکل ڈیوائسز اور تشخیصی آلات کی مقامی تیاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور اس کیلئے حکومت چین کی سرمایہ کاری کو مکمل سہولت فراہم کرے گی۔
وزیرِ صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ روایتی چینی طب میں بھی چینی ماہرین کو ہر ممکن تعاون دیا جائے گا جبکہ قومی ادارہ صحت میں چینی کمپنیوں کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
دوسری جانب چینی وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے اپنے فوکل پرسن نامزد کرنے پر اتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جن اے پی آئیز اور ویکسینز کی قلت ہے، ان کی فراہمی کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گا۔