’بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی‘، بالی ووڈ میں واپسی کے امکان پر ماہرہ خان کا ردعمل، صارفین برہم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کینسل کلچر یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتیں۔
ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔ فلم کی پروموشن کے دوران ایک تقریب میں ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے غیر واضح اور سوچا سمجھا جواب دیا۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندرونی طور پر خود پر توجہ دینی چاہیے اور اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بائیکاٹ یا منسوخی کلچر پر یقین نہیں رکھتی لیکن موجودہ حالات میں ہمیں اپنی طاقت اور وسائل اپنے ہی ملک پر صرف کرنے چاہئیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہی ہماری محفوظ جگہ ہے اور ہمیں اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔اپنے ملک اور خود کو دیکھنا چاہیے۔
View this post on Instagram
A post shared by Dr.
ماہرہ خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ سے جارحانہ جواب کی توقع تھی جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ ماہرہ نے ایسا جواب دیا ہے کہ مستقبل میں ان کے لیے بالی وڈ کے دروازے کھلے رہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ماہرہ خان نے بہت اچھے سوال کا انتہائی بیکار جواب دیا ہے، ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان ٹھیک کہتی ہیں، وہ کسی کا بائیکاٹ کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ اس طرح وہ اپنا پیسہ کماتی ہیں۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان نے 2017 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، لیکن اس کے بعد سے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث فنکاروں پر پابندی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بالی ووڈ بائیکاٹ شاہ رخ خان ماہرہ خانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ شاہ رخ خان ماہرہ خان بالی ووڈ میں کہنا تھا کہ ماہرہ خان کہ ماہرہ
پڑھیں:
واٹس ایپ صارفین کے لئے اہم خبرآگئی
واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر کو اپڈیٹ کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ایک نئے فارورڈنگ ٹوگل ( بٹن ) کے ساتھ اسٹیٹس پوسٹس پر بہتر کنٹرول کرنے کا آپشن فراہم کیا جائیگا، آپشن کے ذریعے صارفین یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ کوئی بھی کانٹیکٹ ان کا اسٹیٹس شیئر کرسکتا ہے یا نہیں۔
نئے فیچر کو سب سے پہلے اینڈرائیڈ بیٹا کے ورژن 2.25.16.16 میں دیکھا گیا ہے، عالمی سطح پر اس فیچر کو آئندہ ہفتوں میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
یہ فیچر اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز میں آن ، آف سوئچ کا اضافہ کردیتا ہے، فیچر کو سوئچ آف کیے جانے کی صورت ٹوگل آپ کے کانٹیکٹس کو آپ کا اسٹیٹس آگے فارورڈ کرنے یا دوبارہ شیئر کرنے سے روک دے گا۔
واٹس ایپ پرائیویسی مینو کے تحت اسٹیٹس سیٹنگ کے اندر” Allow Reshare” سوئچ متعارف کرائے گا جسے آف کیے جانے کے بعد ناظرین کی اسکرینز سے فارورڈ آئیکن ہٹ جائے گا۔
اسٹیٹس فارورڈنگ کی اجازت کے ساتھ فارورڈ کی گئی کاپی میں آپ کی پرائیویسی کی حفاظت کیلئے آپ کا فون نمبر اور پروفائل کی تفصیلات پوشیدہ رہیں گی۔
دوسری جانب اس آپشن کو آن کردینے سے آپ کےکانٹیکٹس میں شامل افراد اسے اپنی چیٹس یا اسٹیٹس فیڈ میں بآسانی شیئر کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اب تک صارفین صرف یہ کنٹرول کر سکتے تھے کہ ان کا اسٹیٹس کون دیکھتا ہے؟ تاہم اب مخصوص اجازت کے ساتھ واٹس ایپ اسٹیٹس کو شیئر کیا جاسکتا ہے۔