9 مئی تھانہ شادمان نذرِ آتش سمیت 4 مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی 22 مئی تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان نذرِ آتش سمیت 4 مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی 22 مئی تک ملتوی کردی۔پراسیکیوشن کی جانب سے جیل ٹرائل کے دوران مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان نذرِ آتش سمیت 4 مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی 22 مئی تک ملتوی کردی۔پراسیکیوشن کی جانب سے جیل ٹرائل کے دوران مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ اور گواہان کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات کی سماعت کی، جبکہ 9 مئی کے تمام مقدمات کے فیصلے 4 ماہ میں متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جیل ٹرائل مقدمات کے
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔