بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشتگرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بلوچستان ، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 12 دہشتگرد ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے دو الگ الگ جھڑپوں میں انڈین پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس ہلاک، 2 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد سرغنہ صبر اللہ اور امجد عرف بچھو مارے گئے۔
دوسری جانب ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج کو جہنم واصل کردیا، جبکہ دوسرا آپریشن بنوں میں کیا گیا جس میں 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقہ میرعلی میں خوارج نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز بھارتی پراکسیز کی جانب سے بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں بھارتی حمایت یافتہ میں سکیورٹی فورسز پاک فوج
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔