خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
فوٹو فائل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔
بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔
مارے گئے دہشت گردوں میں گروہ کے سرغنہ صبر اللہ، امجد عرف بچو اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد یونس شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے، بنوں میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خلاف کارروائی میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو موثر طریقے سے جواب دیا، جوابی کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں سپاہی فرہاد علی طوری، لانس نائیک صابر آفریدی شامل ہیں، 29 سال کے سپاہی فرہاد علی طوری شہید کا تعلق ضلع کُرم سے ہے، 32 سال کے لانس نائیک صابر آفریدی شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارتی اسپانسرڈ سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر میں بھارتی خوارج کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔