خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 9 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ سپاہی اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اور 18 مئی کو سیکیورٹٰ فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف کارروائیاں کیں،
پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرح بنوں میں کارروائی کے دوران دو بھارتی حمایتی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی قافلے پر فائرنگ کرنے والے خوارج کو جوابی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں سپاہی فرہاد علی طوری (عمر 29 سال، سکنہ ضلع کرم)، لانس نائیک صابر آفریدی (عمر 32 سال سکنہ ضلع کوہاٹ) نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خاتمے کیلیے مذکورہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ خوارج و دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔
سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ بھارت کے پروردہ دہشت گردوں کو ختم کر کے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مستحکم اور مضبوط کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 20 سے زائد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔
سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گی۔