بھارتی ایجنڈے کیخلاف بروقت کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلعوں کیچ اور اواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پزیرائی کی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشتگردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ہے، ہم بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے ہونے والی دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس میں بھارت کی مکمل حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم "فتنہ الخوارج" کے 30 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دراندازی 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات کی گئی، جس کا سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جواب دیا ترجمان کے مطابق دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں داخل ہو کر بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن لے کر ملک کو ممکنہ بڑے سانحے سے بچا لیا۔ پاک فوج نے اس موقع پر افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو غیر ملکی پراکسیز کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہے ہیں پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ وہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے