City 42:
2025-05-29@00:46:20 GMT

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی چار اہم پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

منسوخ ہونے والی پروازیں تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی جی 342 (کراچی سے بانکوک)، پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 (کراچی سے لاہور)، ریاض ایئر پلن کی پرواز ایف تھری 662 (کراچی سے ریاض) اور  السعودیہ ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 (کراچی سے جدہ) شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجوہات تکنیکی مسائل اور آپریشنل چیلنجز ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا ری فنڈ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کراچی سے کی پرواز

پڑھیں:

اسپیس ایکس کا اسٹارشپ فلائٹ 9 ناکام، خلا میں پرواز کے 30 منٹ بعد تباہ

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)اسپیس ایکس کا اسٹار شپ فلائٹ 9 ناکام ہوگیا، پرواز کے 30 منٹ بعد تباہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کی نویں تجرباتی پرواز اسٹار شپ فلائٹ 9 خلا میں پرواز کے 30 منٹ بعد کنٹرول کھو بیٹھی اور فضا میں واپس داخل ہوتے ہی تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسپیس ایکس کے مطابق راکٹ میں ایندھن کی لیکیج کے باعث خلا میں گھومنے کا عمل بے قابو ہو گیا، جس کے بعد اسے غیر متوقع تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

راکٹ 403 فٹ لمبا تھا اور پچھلی تمام آزمائشی پروازوں سے زیادہ دور تک پہنچنے میں کامیاب رہا، تاہم خلا سے واپسی پر پھٹ گیا۔کمپنی کا کہناتھا کہ یہ ایک تجرباتی مشن تھا اور ایسی ناکامیاں ہمیں سیکھنے کا موقع دیتی ہیں، ہمارا مقصد انسان کو مریخ تک لے جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا صنعا ایئر پورٹ پر حملہ، یمنی ایئر لائن کا آخری طیارہ تباہ، حج پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ
  • اسپیس ایکس کا اسٹارشپ فلائٹ 9 ناکام، خلا میں پرواز کے 30 منٹ بعد تباہ
  • اسپیس ایکس کی اسٹار شپ راکٹ کی پرواز ایک بار پھر ناکام
  • پی ٹی آئی وکلاء کی سپرداری درخواستوں میں تکنیکی غلطیاں، دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت
  • انتظامی مسائل، فلائٹ شیڈول متاثر، کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار
  • انتظامی مسائل کے باعث 3 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار
  • ایئر لائنز کے انتظامی مسائل، کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ، 17 میں تاخیر
  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ نے شکست کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا، کس کھلاڑی نے مایوس کیا؟