کراچی: پولیس کے تین مبینہ مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، پانچ گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان تین مبینہ مقابلے ہوئے جن کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ڈاکوؤں میں سے دو ڈاکو زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، نقد رقم، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔
پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف پہلا مقابلہ ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ہوا جہاں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس پارٹی نے سائیٹ بی تھانے کی حدود، شیر شاہ پل ڈالڈا کمپنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ مقابلے میں 26 سالہ بلال ولد نور اسلام نامی ڈاکو کو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی ارشد کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ہلاک ڈاکو کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
شارع نورجہاں پولیس نے کے ڈی اے گراؤنڈ، بلاک U نارتھ ناظم آباد میں دوسرے مبینہ مقابلے کے بعد 25 سالہ زخمی ڈاکو احمد نواز ولد غلام شبیر اور اس کے ساتھی احمد عرف کالا ولد رب نواز کو گرفتار کر لیا۔
زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع سے ایک پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی۔
مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی نمبر پانچ، G ایریا کریم گراؤنڈ کے قریب سے تیسرے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں 25 سالہ عثمان ولد عبدالسلام اور اس کے ساتھی محمد سعید ولد عبدالحفیظ کو گرفتار کر لیا۔
زخمی ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق تینوں واقعات میں گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر تین پستول، متعدد گولیاں، نقد رقم، موبائل فونز اور تین موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کر لیا مبینہ مقابلے اسپتال منتقل پولیس نے
پڑھیں:
پشاور میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب 4 ڈاکو ہلاک، 3 کا تعلق افغانستان سے
پشاور کے علاقہ میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ کے چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے، ہلاک 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکوؤں نے حالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔