لاہور: گھر میں دھماکے سے 1 اور زخمی جاں بحق، ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
لاہور کے علاقے غازی آباد کے مکان میں دھماکے سے گھر زمین بوس ہو گیا۔
ملبے تلے دب کر زخمی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ 4 دن پہلے پیش آیا تھا، گھر میں دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
لاہور میں سابقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرنے والا ملزم پکڑا گیا، مغوی بازیابملزم ایوب نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، ملزم کو لڈن سے گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں ایک شخص موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا ہے۔
موٹر سائیکل سوار نے اپنے گھر کا گیٹ بند کر کے بائیک کو تھوڑا آگے کیا،
موٹر سائیکل سوار کے بائیک آگے کرتے ہی عقب والے گھر میں دھماکا ہو گیا۔
اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تباہ ہونے والے گھر کا ملبہ تاحال نہیں ہٹایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کا ملبہ اٹھانے کے لیے مشینری چھوٹی گلی میں داخل نہیں ہو پا رہی، ملبہ ہٹا کر تحقیقات کی جائیں گی کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا دھماکا خیز مواد سے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔
اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔