مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کی دعویدار حکومت کے فیصلے کے باعث عام شہریوں کے لیے علاج مزیدمشکل بنا دیا
سب سے زیادہ اضافہ ایول انجکشن کی قیمت میں دیکھا گیا، جس کی قیمت 432 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی
ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواؤں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری سیڈ سیرپ (125 ایم جی) 281 سے 560 روپے، گریوینیٹ انجکشن 253 سے 625 روپے، پلمونول سیرپ 149 سے 165 روپے اور انسڈ گولیاں 276 سے 325 روپے کی ہو گئی ہیں۔پونسٹان گولیوں کی قیمت 736 سے بڑھ کر 931 روپے، بریکسین گولیاں 600 سے 650 روپے، ٹنورمن گولیاں 260 سے 313 روپے اور ایرینک گولیوں کی ڈبی 549 سے 686 روپے کی ہو چکی ہے۔سب سے زیادہ اضافہ ایول انجکشن کی قیمت میں دیکھا گیا، جس کی قیمت 432 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی، یعنی 233 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔صرف دوائیں ہی نہیں بلکہ نیوٹراسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس نے عام آدمی کے لیے علاج مزید مشکل بنا دیا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادویات کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں کی قیمت کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ ، مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 350ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں افاضے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 685روپے بڑھ کر 3لاکھ 6ہزار 069روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کے اضافے سے 3ہزار 871روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47روپے کے اضافے سے 3ہزار 318روپے کی سطح پر آگئی۔
مزیدپڑھیں:بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

متعلقہ مضامین

  • نیا مالی سال شروع ہوتے ہی مہنگائی کا بھی نیا طوفان: 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
  • بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کے چارجز میں ہوشربا اضافہ
  • بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ، مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی
  • بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
  • بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
  • پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتں کیوں بڑھا دیں؟
  • کِیا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟
  • کیا (KIA) نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا