اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔اس کی یاد میں ملک بھر میں یوم تکبیربھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تھی، خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں اور وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا گیا۔

یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں، فتح مبین سے سرشار قوم کے لیے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں‘ آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت اور ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدانوں، انجینئرز، سول اور فوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مئی 1998 میں بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کرکے ہماری سلامتی، دفاع اور خودمختاری کو چیلنج کیا تھا، نوازشریف نے 6 دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت نوازشریف نے قوم کی امنگوں، مفادات کی ترجمانی کی، نوازشریف اقتصادی پابندیوں، دباؤ، دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لائے۔ وزیراعظم نے ذوالفقارعلی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کیا اور جوہری اثاثوں کی بھرپور حفاظت کرنے پر مسلح افواج کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ممنون ہے۔.

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدانوں، انجینئرز، سول اور فوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید بے نظیر بھٹو کی سرپرستی میں ہمارا ایٹمی پروگرام آگے بڑھا اور مضبوط ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، پاکستان پرامن بقائے باہمی اور عالمی قوانین کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے پیش نظر پاکستان نے تزویراتی تحمل اور امن کے عزم کا مظاہرہ کیا۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے تحت مؤثر ردِعمل نے دشمن کو معاندانہ کارروائیاں بند کرنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت بننا محض ہماری تکنیکی ترقی کا مظہر نہیں بلکہ ایٹمی طاقت کا حصول قوت کے ذریعے امن قائم رکھنے کا دانشمندانہ فیصلہ تھا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بدلتی علاقائی سلامتی کی صورتحال میں ہماری جوہری طاقت ایک قابل اعتبار کم از کم دفاعی صلاحیت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امن کی ضامن ہے، ایٹمی قوت ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کیلیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے، دور اندیشن قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی اپنی خود مختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے، یومِ تکبیر ہمارے موثر اور کم از کم ڈیٹرنس کے نظریے کی توثیق کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق قابلِ اعتبار کم از کم ڈیٹرنس کا نظریہ خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کے قیام پر مبنی ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت خالصتاً دفاعی نوعیت کی اور امن کی ضامن ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس دن ہم سب عہد کریں کہ مادرِ وطن کی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد، چوکس اور پُرعزم رہیں گے، مسلح افواج اُن قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جن کی بدولت یہ سنگِ میل حاصل ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق پاکستان کو استحکام اور خود انحصاری کی طرف لے جانے کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات پاکستان کے ایٹمی ایٹمی دھماکوں ا ئی ایس پی ا ر ایٹمی پروگرام کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کہ پاکستان پاکستان کی یوم تکبیر صدر مملکت نے کہا کہ کہ ایٹمی پیش کرتے کرتے ہیں کہا کہ ا کو خراج پیش کی

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو