2025-05-29@21:55:12 GMT
تلاش کی گنتی: 49

«پاکستان کے ایٹمی»:

    اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم 10 مئی کی کامیابی کو برقرار رکھنا ہے تو مضبوط معیشت کھڑی کرنا بھی ضروری ہے، مضبوط دفاع کے لیے مضبوط معیشت بھی ضروری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کے لیے قابل فخر ہے، 28 مئی کو جہاں کھڑے تھے، 10 مئی کو بھی اسی جذبے کا مظاہرہ...
    صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو، میاں نواز شریف نے بھارت کے مقابلے میں قومی مورال کو بلند کیا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے قومی محسنوں کی کاوشوں کو نہیں بھلا سکتے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے ملکی دفاع اور قومی سلامتی سے زیادہ کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے یوم تکبیر کو قومی وقار اور فخر کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے قومی محسنوں کی کاوشوں کو نہیں بھلا سکتے۔ مایہ ناز...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یوم تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد میں  خصوصی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے پوری قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد دی اور اس دن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو قائد نواز شریف اور پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ جب ہم اجتماعی طور پر فیصلہ کرتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔ احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے مئی 1998ء میں پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے للکارا، مگر قائد نواز شریف نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف قومی وقار کا دفاع...
    اپنے بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان خالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن اولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک...
    —فائل فوٹو 28 مئی کو یومِ تکبیر کی مناسبت سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان نے دفاعی خود مختاری کا عملی مظاہرہ کیا۔
    انہوں نے اپنے پیغام میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس دفعہ پاکستانی سالمیت کو چیلینج کیا جس کا ریاست پاکستان نے عوام کی تائید سے بھرپور جواب دے کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے یوم تکبیر کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر تاریخ کا وہ دن ہے جس دن وطن عزیز پاکستان اسلامی قوت بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا اور جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن قائم ہو گیا۔ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کا تقاضا تھا کہ تمام تر پابندیوں اور دباو کو پس پشت ڈال کر ملکی مفاد کے پیش نظر...
    سید مہدی شاہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آج کے دن قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور خالق ایٹمی پروگرام ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی عزت و وقار، دفاع و سلامتی، استحکام اور مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر کے وطن عزیز پاکستان پوری دنیا کے ساتویں اور عالم اسلام کا پہلا ایٹمی ملک بن گیا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ان تھک محنت اور...
    یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید بے نظیر بھٹو کی سرپرستی میں ہمارا ایٹمی پروگرام آگے بڑھا اور مضبوط ہوا، پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، پاکستان پرامن بقائے باہمی اور عالمی قوانین کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں۔ یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،...
    ایک بیان میں سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1974ء میں بھارت کے ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور کہا کہ ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کے دفاعی خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے، یہ وہ دن ہے جب 1998ء میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کرکے دنیا کو بتا دیا کہ ہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔اس کی یاد میں ملک بھر میں یوم تکبیربھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تھی، خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں اور وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا گیا۔یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے...
    پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل، یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ’یوم تکبیر‘ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 27 برس قبل چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا اور واحد ایٹمی ملک بن گیا تھا، ان دھماکوں سے قبل اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو بیرونی دباؤ اور پروگرام سے پیچھے ہٹنے پر کئی پیش کشیں بھی کی گئیں تھیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے...
    بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 28 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کا توازن برابر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 28 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کا توازن برابر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس...
    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے انڈیا کے جوہری دھماکوں کے جواب میں بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایٹمی دھماکے کرکے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کے حق کو منوایا۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی دباؤ کے باوجود 28 مئی کو ایٹمی دھماکے، یہ تھا ’ایبسلوٹلی ناٹ‘، نواز شریف جوہری دھماکوں کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں یوم تکبیر منایا جاتا ہے اور عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم تکبیر پر مختلف تقاریب کا انعقاد بھی ہوگا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز...
    فائل فوٹو پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا۔یوم تکبیر پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں، فتح مبین سے سرشار قوم کے لیے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ صدر مملکت...
    سٹی 42: یوم تکبیر پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے پیغام دیتے ہوئے کہا یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے وفاقی وزیر قانون  نے کہا پاکستان کا ایٹمی کارنامہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کا مظہر ہے،یوم تکبیر ہمیں علاقائی امن, انصاف اور برابری کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے،ایٹمی پروگرام کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن کے تحت ہوا،وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت بننے کا خواب حقیقت بنایا،یومِ تکبیر پر قوم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہےیومِ تکبیر پر ایک مضبوط، منصفانہ اور جامع پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ یوم تکبیر...
    سٹی 42:یومِ تکبیر پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے  قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کی  28 مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا،یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے،یہ دن دوراندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے،یومِ تکبیر پر ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والوں کو سلام کرتے ہیں ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، امن کا ضامن ہے،ہماری ڈاکٹرائن Credible" Minimum Deterrence" کے اصول پر مبنی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم...
    اپنے بیان میں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام ایران نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شروع کیا ہے، ایران متعدد بار اس موقف کا اظہار کرچکا ہے کہ اگر ہم ہتھیار بنانا چاہیں تو پوری دنیا ہمیں روک نہیں سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ایران میں ایرانی صدر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جو موقف اختیار کیا ہے، یہ پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کا حق ہر اس ملک کو حاصل ہے جسے اپنی سلامتی کیلئے چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان نے بھی اسی حق کے...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔  وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےاپنے بیان میں کہا ‏پنجاب بھرکے اسکولزمیں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اسکولوں مِیں یوم تکبیرکی تقریب ہوگی، صرف وہ اسکول 2 گھنٹے کھلیں گے۔ انہوں نے  کہا  کہ کل یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، یوم تکبیر کل منایا جائے گا پاکستان کے ایٹمی...
    اسلام آباد: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل بھرپور جذبے سے یوم تکبیر منایا جائے گا۔ یومِ تکبیر اور معرکہ حق کی کامیابی پر اظہار تشکر کی مرکزی اور بڑی تقاریب پشاور اور میر پور آزاد جموں کشمیر میں منعقد ہوں گی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا امیر مقام مہمان خصوصی ہوں گے۔ گلگت بلتستان میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی۔ امیر مقام میر پور میں مرکزی جلسے سے خطاب کریں گے۔ خیبر پختونخوا میں یومِ تکبیر کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، مسلم لیگ (ن) صوبے بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کرے گی۔ مرکزی تقریب پشاور میں (ن) لیگ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگی،...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل فائنل تقریب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز وی نیوز
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن سروسز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے اور اس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے، 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ اب بھی جاری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، ایٹمی جنگ دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، ایٹمی جنگ ناقابل تصور اور نا معقول خیال ہونا چاہیے۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے، اگر جنگ...
    لندن: برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی نئی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ تنازع کشمیر ایک ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری طور پر بامقصد مذاکرات شروع نہ کیے گئے۔ رپورٹ میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل نظر انداز کرنے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، اور علاقے کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سفارشات کی گئی ہیں کہ برطانیہ نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں پر سفارتی دباؤ ڈالے۔ خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ دونوں فریقین کو بین الاقوامی مبصرین کی رسائی کی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے: برطانوی پارلیمنٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس) برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی نئی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ تنازع کشمیر ایک ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری طور پر بامقصد مذاکرات شروع نہ کیے گئے۔ رپورٹ میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل نظر انداز کرنے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، اور علاقے کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سفارشات کی گئی ہیں کہ برطانیہ نئی دہلی اور اسلام...
    تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے استعمال کررہا ہوں ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے اپنے اہلکاروں سے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو فون کرو، تجارت اور ملاقاتوں کا آغاز کرو۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے استعمال کررہا ہوں، اب دونوں فریق خوش ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے، ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔امریکی صدر کا...
      لندن: برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دے دیا اور کہا یہ ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی رپورٹ جاری کردی گئی، تحقیقی رپورٹ 42 صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں پہلگام میں دہشت گردی سے سیزفائر تک کی تفصیلات بتائی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں بھارت اور پاکستان کے ردعمل کام وازنہ پیش کیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ...
    بھارت نے کھلی شکست کے بعد جنگ بندی کے باوجود پاکستان کے خلاف چو طرفہ محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ایک ہی دن میں بھارت سے مختلف قسم کی خبریں یہ واضح کر رہی ہیں کہ بھارت ہر محاذ پر اپنے ترکش کے تمام تیر آزمانے پر تُلا ہوا ہے۔ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں بادامی باغ کنٹونمنٹ میں بھارتی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘میں دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا پاکستان جیسی غیرذمہ دار قوم کے ہاتھوں میں موجود ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں؟ میرا ماننا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کی نگرانی میں لیا جانا...
    سٹی42: پاکستان نے روایتی ہتھیاروں سے خود چھیڑی ہوئی جنگ مین منہ تڑوا لینے والے مکار دشمن کی پاکستان کے  نیوکلئیر ہتھیاروں کے متعلق ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہرزہ سرائی مکار دشمن کے گہرے عدم تحفظ اور مایوسی کی عکاس ہے۔ پاکستان نے بھارت کو یاد دلایا کہ نیوکلئیر مواد کی مِس ہنڈلنگ کے انتہائی سنگین واقعات ہمیشہ انڈیا سے ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔  اسلام آباد میں پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے  ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کو بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے روایتی طریقوں سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ  غیرذمے دارانہ بیان بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے،پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کیلئے کافی ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے،بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیرقانونی سمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہئے۔ عراق میں پالتو شیرنے اپنے مالک کو مار ڈالا ترجمان دفتر خارجہ کا مزید...
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔  صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا، امریکی صدر ڈونلڈ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2025ء) امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں نے ایٹمی جنگ رکوا دی، پاکستان اور بھارت سے کہا کہ اگر کشیدگی ختم کردیں تو امریکا مزید تجارت کرے گا ، بصورت دیگر کوئی تجارت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی۔(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت سے کہا کہ اگر کشیدگی ختم کردیں تو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔  صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوا۔  امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔ یاد رہے کہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی،تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بھی مدد کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباو ڈالا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوا۔امریکی...
    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ ہوئی تو پھر اس حملے تک محدود نہیں رہے گی، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کیلئے فکر کا مقام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، لیکن خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشائی بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ ہوئی تو پھر اس حملے تک محدود نہیں رہے گی، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کیلئے فکر کا مقام ہے۔ اس سے قبل خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ 'جو وہ قرض رکھتے تھے جان...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے ایٹمی جنگ کے خطرے سے خبردار کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے خطے پر ہمہ گیر جنگ مسلط کی تو یہ ایٹمی کشیدگی کاباعث بن سکتی ہے بھارت نے خطے کو جوہری جنگ کی طرف دھکیل دیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مکمل جنگ سے بچنے کیلئےکوشاں ہے لیکن اگر مسلط کی گئی تو تیار ہیں، بھارت کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے بھارت نےپاکستانی سرحد اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بھارت کشیدگی بڑھا رہا ہے جو خطرناک صورتحال میں تبدیل ہو سکتی ہے۔قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کا اختیار دے دیا اور...
    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارت کے پاکستان پر حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ کارروائی نے دو ایٹمی ریاستوں کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستان کی جانب سے بھارت کی کھلی جارحیت کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بھارتی فضائیہ نے بلااشتعال اور کھلی جنگی کارروائی کے تحت اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی سرحد کے پار مریدکے، بہاولپور اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار کوٹلی اور مظفرآباد (آزاد...
    مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ 26 سیاحوں کی ہلاکت کے اس واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور جواب میں متعدد اشتعال انگیز سفارتی اقدامات اٹھائے، جن میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے۔ ان اقدامات سے بھی بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بلکہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا طری سنگین ہوگیا، بھارت کی ان حرکات کا مقصد پاکستان کو اشتعال دلانا اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی جرنیل کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر اشتعال انگیز دھمکی ملی تو وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی و وزیرِ مملکت، حذیفہ رحمان کا ردعمل بجلی بن کر گرا۔ جذبات پر قابو پانا مشکل ہوا، اور انہوں نے بھارتی جرنیل، وزیر، اور اینکر کو تنِ تنہا چاروں شانے چت کر دیا۔ حذیفہ رحمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا: پاکستان کا ایٹمی نظام نہ صرف محفوظ ترین بلکہ دنیا کا سب سے مؤثر دفاعی نظام ہے۔ اگر للکارا گیا تو چار گھنٹوں میں دہلی پر سبز ہلالی پرچم لہرا سکتا ہے! بھارتی وزیر اور جرنیل، جو پہلے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے، حذیفہ رحمان کی باتیں سن کر بھیگی بلی بن گئے۔ بھارت کو واضح پیغام...
    روسی میڈیا نے رپورٹ  کیا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف  پہلگام واقعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے روس، چین اور مغربی ممالک سے مودی کے الزامات کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں۔ وس کے میڈیا مین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے متعلق رپورٹ میں نشان دہی کی گئی ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے اس کشیدگی کے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ رد کردیا ہے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار روسی میڈیا  آؤٹ لیٹ سے  انٹرویو  کے دوران  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چین، روس...
    صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان نے کہا کہ اہل کراچی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی، اسرائیل نے دنیا کے کسی قانون اور اصول کی پاسداری نہیں کی، ایک چھوٹی سی بستی غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا، اہل غزہ ڈیڑھ سال سے حوصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، کراچی میں مرکزی مسلم لیگ...
    کراچی:پیپلزپارٹی کے سینئررہنما تاج حیدرطویل علالت کے بعدانتقال کرگئے،اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔تاج حیدرکراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ تاج حیدر8 مارچ 1942 کو کوٹہ، راجستھان، برطانوی ہند میں ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد پروفیسر کرار حسین اس وقت میرٹھ کالج میں انگریزی ادب کے استاد تھے۔ 1948 میں یہ گھرانہ پاکستان ہجرت کر آیا اور تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول،رنچھور لائنز، کراچی سے حاصل کی ْوالد کی سرکاری ملازمت اور مختلف شہروں میں تبادلے کے باعث تاج حیدر نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ فیض ہائی اسکول، کوٹ ڈی جی سے پاس کیا۔ انٹر میڈیٹ خیر پور کالج سندھ سے کیا۔ 1959 میں بی ایس...
    سٹی 42 : پاکستان اور نیپال میں لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج فیصل بٹ نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر  پاکستان، نیپال اور دنیا بھر میں مقیم مسلم کمیونٹیز کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ سفیر فیصل بٹ نے اس بابرکت جشن کے دوران امن، ہمدردی اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "ریپبلک آف لبرلینڈ کی جانب سے، میں پاکستان اور نیپال کے لوگوں کو اپنی مخلصانہ عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ عید تمام خاندانوں اور برادریوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔ آئیے ہم سخاوت، رواداری اور بھائی چارے کی ان اقدار کی قدر کریں جو اس مقدس موقع کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر عادل شاہین الائنس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب صدر اور سینئر صحافی طارق محمود چوہدری، سیکرٹری محمد قاسم، فنانس سیکرٹری طاہر ندیم، رضوان شاہ، مدثرالحسن، تبسم گل سمیت دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت کارکنان کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی عمل میں کامیابی کے...
    اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور ایف بی آر کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے 2 پیراز پیش کیے گئے۔ آڈٹ حکام کے مطابق مالی سال 2023-24 میں ایک ارب 15 کروڑ روپے کی خریداریوں میں بےضابطگی ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین نے اجلاس کو بتایا کہ کے۔2 پاؤر پلانٹ کو آپریشنل رکھنے کے لیے ہنگامی طور پر اسپیئر پارٹس کی خریداری کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے سرکاری افسران  زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف اجلاس میں پی اے سی کے چیئرمین نے پوچھا کہ وزارت...
    یوکرینی صدر اور امریکی صدر و نائب صدر کے درمیان اوول آفس میں جو کچھ ہوا ہم سب نے دیکھا۔ اس کے بعد ہم نے لندن میں یورپ کو یوکرین کے لیے متحد بھی دیکھا ہے۔ یورپ کے تمام ممالک نے یوکرین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد کبھی بھی یورپ کو دفاع کے لیے کچھ کرنا ہی نہیں پڑا۔ نیٹو کے بعد دفاع کی تمام ذمے داری امریکا نے اٹھا لی۔ لیکن اب امریکا یورپ کے دفاع کی ذمے داری اٹھانے سے انکار کر رہا ہے۔ امریکا یورپ کے دفاع پر پیسے لگانے کو تیار نہیں۔ ایسے میں جنگ عظیم دوم کے بعد پہلی دفعہ یورپ کو...
    اسلام آباد:سیکٹر ایف ایٹ اور ایف نائین انٹرچینج کو طیب ایردوان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت پاکستان نے سیکٹر ایف ایٹ-ایف نائین انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان کے نام سے منسوب کردیا۔اس حوالے سے ترکیہ کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ سادہ اور پُروقار  تقریب میں شرکت کی. ترک صدر نے طیب ایردوان انٹر چینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔مذکورہ انٹر چینج کو جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔
۱