پاکستان کے میزائل پروگرام نے امریکی قیادت کو بھی پریشانی سے دوچار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی جریدے فارن افیئرز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان اِس وقت غیر معمولی رینج والے میزائل تیار کرنے میں مصروف ہے۔ چین کی بھرپور تکنیکی مدد کے ذریعے تیار کیے جانے والے جدید ترین انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل پاکستان سے امریکا تک کا فاصلہ بھی طے کرسکتے ہیں اوروہ بھی دس ہزار کلو گرام تک کے ایٹمی ہتھیار لے کر۔
اسٹریٹجک امور کی ویب سائٹ ڈیفینس سیکیورٹی ایشیا نے بتایا ہے کہ امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جن کی دسترس امریکا تک ہوسکتی ہے۔ یہ میزائل جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل ہوں گے اور اِن کی شمولیت سے پاکستانی فضائیہ کی استعداد میں قابلِ رشک حد تک اضافہ ہوسکے گا۔
امریکی جریدہ لکھتا ہے کہ اس میزائل کی تیاری سے پہلی بار ایسا ہوگا کہ امریکی سرزمین بھی پاکستانی میزائلوں کی زد میں آسکے گی اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان کی نیوکلیئر ڈاکٹرائن بھی تبدیل ہوگی جو اب تک بھارت کو منہ جواب دینے تک محدود ہے۔ نیوکلیئر ڈاکٹرائن کی تبدیلی سے بہت خطرناک صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔
جریدے کے مطابق اگر پاکستان نے امریکی سرزمین تک رسائی رکھنے والے ایٹمی میزائل تیار کرلیے تو امریکی قیادت کے پاس پاکستان کو حقیقی ایٹمی حریف کے طور پر برتنے کے سوا چارہ نہ ہوگا۔ ایسے میں دو طرفہ تعلقات بھی کشیدہ ہوسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی اے: سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے لیے نیا لائسنس تیار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے لیے سنگل لائسنس جاری کیا جائے گا، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی اجازت دینے کے لیے نیا لائسنس تیار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کا لائسنس ٹیلی کام پالیسی 2015 کی روشنی میں تیار کیا گیا، نئے لائسنس کے بعد سیٹلائٹ کمپنیوں کو اب لوکل لوپ لائسنس لینے کی ضرورت نہیں رہے گی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کو اب پورے پاکستان کے لیے 14 کے بجائے 1 لائسنس ملے گا۔
لائسنس صرف PSARB کے ساتھ رجسٹرڈ سیٹلائٹ کمپنیوں کو جاری کیا جائے گا۔ سٹار لنک نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے 14 لوکل لوپ لائسنسز کے لیے درخواست دے دی ہے، سٹار لنک کے پاس 14 ایل ڈی آئی لائسنسوں کی بجائے ایک لائسنس لینے کا اختیار بھی ہو گا، نئے لائسنس کے بعد بھی ایل ڈی آئی کمپنیوں کے پرانے لائسنس برقرار رہیں گے۔