ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔
خصوصی طیارے سے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا،شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی، مسلم لیگ ن نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے پاکستان کو مسلم لیگ نے کہا
پڑھیں:
برطانیہ نے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دے دی
برطانیہ نے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دیدی سائز ویل سی منصوبے کی تعمیر پر 38 ارب پاؤنڈ کی لاگت آئے گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے 38 ارب پاؤنڈ کی لاگت سے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دے دی سائزویل سی کے نام سے بنایا جانے والا یہ منصوبہ مشرقی انگلینڈ کے علاقے سفوک میں قائم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سائزویل سی منصوبے سے 6 ملین گھروں کو بجلی فراہم کی جا سکے گی جبکہ اس منصوبے سے 10 ہزار نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔
سائزویل سی منصوبہ ابتدائی طور پر ای ڈی ایف اور چینی کمپنی نے پیش کیا تھا اور اس وقت اس کی لاگت 20 ارب پاؤنڈ تھی۔ حکومت نے تسلیم کیا کہ منصوبے کی لاگت تقریباً دگنی ہو کر 38 ارب پاؤنڈ ہو چکی ہے۔
برطانیہ کی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود 2022 میں چینی فرم کے حصص کو خرید لیا تھا اور تنقید کے باوجود اس منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ برطانوی حکومت 44.9 فیصد کے ساتھ منصوبے میں سب سے بڑی سرمایہ کار ہوگی۔
اس منصوبے کی تکمیل 2030 تک متوقع ہے۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ سیزویل منصوبے کی تعمیر کے دوران صارفین کے بجلی بلوں میں ماہانہ تقریباً ایک پاؤنڈ اضافہ ہوگا جبکہ یہ پلانٹ مستقبل میں کم کاربن بجلی کے نظام کی لاگت کو اوسطاً 2 بلین پاؤنڈ فی سال کم کر سکتا ہے۔
برطانوی وزیر توانائی ایڈملی بینڈ کا کہنا ہےکہ یہ منصوبہ نسلوں تک گھریلو صارف کو توانائی فراہم کرے گا۔ جبکہ وزیر خزانہ ریچل ریوز کا کہنا ہےکہ بجلی کی اگلی نسل تک فراہمی ہماری توانائی کی حفاظت اور ترقی کے لیے یہ منصوبہ بہت ضروری ہے۔