بنگلا دیش نے 13 سال بعد پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لاہور:
بنگلا دیش نے 13 سال بعد پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار کے روز کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
لٹن داس کی قیادت میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔ یہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2012 میں پالی کیلے میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے تھے۔
تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین نے 66 جبکہ تنزید حسن نے 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
تاہم اس یادگار اسکور کے باوجود بنگلہ دیش کو فتح نہ مل سکی۔ پاکستان نے 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔
میچ کے ہیرو محمد حارث رہے جنہوں نے شاندار 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ان کا ساتھ محمد رضوان نے 45 رنز بنا کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے خلاف میں بنگلہ دیش
پڑھیں:
ایشیا کپ: اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا انوکھا کارنامہ
ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے انوکھا کارنامہ انجام دے ڈالا۔صائم ایوب نے ایشیا کپ کے تینوں گروپ میچز میں عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔ناقص بیٹنگ فارم کی وجہ سے صائم ایوب کو شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تاہم دوسری جانب وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔یو اے ای کے جنید صدیقی نو وکٹوں کے ساتھ، بھارت کے کلدیپ یادیو سات وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ صائم ایوب نے چھ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے عبداللہ شفیق کے پاس ہے جو لگاتار چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔