Islam Times:
2025-08-09@07:30:53 GMT

ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، پاکستان کا بڑا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، پاکستان کا بڑا اعلان

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ ہوئی تو پھر اس حملے تک محدود نہیں رہے گی، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کیلئے فکر کا مقام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، لیکن خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشائی بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ ہوئی تو پھر اس حملے تک محدود نہیں رہے گی، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کیلئے فکر کا مقام ہے۔ اس سے قبل خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ 'جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کی کئی کمپنیاں اسٹارلنک کے بعد پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ کمپنیوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ اداروں کو قواعد و ضوابط اور لائسنس کی شرائط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ اسپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ نے کنسلٹنٹ کی رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھیج دی ہے۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی ہدایات کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط تیار کرے گا۔

ادارے کی جانب سے سیٹلائٹ سے موبائل فونز کو براہ راست منسلک کرنے کے پہلو کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے، طریقہ کاراور قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے بعد کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں: امیر مقام 
  • خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، امیر مقام
  • نواز شریف اور خواجہ آصف کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات
  • پیوٹن کی بھارتی سیکیورٹی چیف سے ملاقات، امریکی ٹیرف اضافے کے اگلے دن اہم پیشرفت
  • امریکی اسٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار
  • سٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار
  •  کیا ہے ڈیڈ ہینڈ؟ جو صرف 30 منٹ میں امریکہ کو صفحۂ ہستی سے مٹا سکتا ہے
  • وائٹ ہاؤس کی چھت پر ایٹمی میزائل لگا رہا ہوں!, ٹرمپ کا نیا مذاق
  • جاپان میں ہیروشیما اور ناگاساکی کے ’درد‘ کی اگلی نسل تک منتقلی کی مہم
  • بنگلہ دیش میں اگلے سال فروری میں انتخابات ہوں گے