روایتی ہتھیاروں سے مار کھائے دشمن کی "ایٹمی بلیک میل" کے مفروضے کے پیچھے چھپنے کی کوشش، پاکستان کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان نے روایتی ہتھیاروں سے خود چھیڑی ہوئی جنگ مین منہ تڑوا لینے والے مکار دشمن کی پاکستان کے نیوکلئیر ہتھیاروں کے متعلق ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہرزہ سرائی مکار دشمن کے گہرے عدم تحفظ اور مایوسی کی عکاس ہے۔ پاکستان نے بھارت کو یاد دلایا کہ نیوکلئیر مواد کی مِس ہنڈلنگ کے انتہائی سنگین واقعات ہمیشہ انڈیا سے ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کو بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے روایتی طریقوں سے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے موثر دفاع اور ڈیٹرنس کے حوالے سے اپنی گہری عدم تحفظ اور مایوسی کا اظہار کیا۔
سگیاں ناکے پر ڈولفن اہلکاروں اور ٹریفک وارڈن کے درمیان ہاتھا پائی
دفتر خارجہ کے ترجمان نے راج ناتھ کے بیان کے ردعمل میں کہا، "پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہے، جو آج بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں دئیے گئے ہیں"۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کی روایتی ہتھیاروں کی صلاحیتیں ہی بھارت کو روکنے کے لیے کافی ہیں،
"نیہکلئیر بلیک میل" خود مسلط کردہ تصور ہے جس کا نئی دہلی کو سامنا ہے۔
آج یوم تشکر کا سرپرائز گفٹ ملنے کا امکان
انہوں نے مزید کہا کہ "ہندوستان کے وزیر دفاع کے یہ ریمارکس اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی جیسے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے مینڈیٹ اور ذمہ داریوں سے ان کی سراسر لاعلمی کو بھی ظاہر کرتے ہیں"۔
فارن آفس کے ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے اور بین الاقوامی برادری کو بھارت میں جوہری اور تابکار مواد کی بار بار چوری اور غیر قانونی اسمگلنگ کے واقعات پر فکر مند ہونا چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال، بھارت کے دہرادون میں بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر (BARC) سے مبینہ طور پر چوری ہونے والے تابکار ڈیوائس کے ساتھ پانچ افراد ملے تھے۔ بعد میں، افراد کے ایک گروہ کے پاس ایک انتہائی تابکار اور زہریلے مادے کیلیفورنیم کے غیر قانونی قبضے کے ساتھ پایا گیا، جس کی مالیت 100 ملین امریکی ڈالر تھی۔ 2021 میں کیلیفورنیم کی چوری کے تین واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
سافٹ ویئر کی مدد سے بجلی چوری ؛ مقدمہ درج
وزارتِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بار بار ہونے والے واقعات نئی دہلی کی جانب سے جوہری اور دیگر تابکار مواد کی حفاظت اور حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعات بھارت کے اندر حساس مواد کے دوہرے استعمال کے لیے ایک بلیک مارکیٹ کے وجود کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے اور ہندوستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کی حفاظت اور حفاظت کو یقینی بنائے"۔
مسافروں کا دیرینہ پرابلم حل ہو گیا
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ترجمان خارجہ کے بھارت کے کہا کہ
پڑھیں:
گلنگور سے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت
اپنے بیان میں شاہد رند نے پنجاب کے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی کے علاقے گلنگور سے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوز اور بزدلانہ کارروائی قرار دی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ قتل کئے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے اضلاع پاکپتن اور رحیم یار خان سے ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد عناصر ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس افسوسناک واقعے کے تمام پہلوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر رہی ہے اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت بلوچستان امن و امان کے قیام کے لئے پرعزم ہے اور ایسے بزدلانہ اقدامات سے ریاست کے عزائم کمزور نہیں ہوں گے۔