اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار ن—فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی سلامتی کے خطرے کو کم کرنے کےلیے جامع سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کے سلسلہ کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب یمن کے خوثیوں سے جنگ بندی کا اعلان قابل تعریف ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والا اتفاق رائے بین الاقوامی سطح پر جہاز رانی کے لیے ساز گار ثابت ہوگا۔

یمن پر فضائی حملوں میں امریکا کے ساتھ برطانیہ بھی شامل

برطانوی فضائیہ کے طیاروں نے امریکی افواج کے ہمراہ یمن کےحوثی قبائل کے خلاف مشترکہ حملے شروع کردیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ موقع ضائع کرنے کے لیے نہیں نہ اس کا غلط فائد اٹھایا جانا چاہیے، بلکہ یمن کے اندرونی معاملے پر سیاسی عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ساڑھے 19 ملین آبادی کو امداد کی ضرورت ہے، جس میں 17 اشاریہ 1 ملین شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ 12 ملین نو عمر بنیادی ضروریات کی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں  نے کہا ہے کہ یمن کے اندرونی خلفشار کے خاتمے کےلیے یمن کے لوگوں یمن کی لیڈرشپ چنے کےلیے اقوام متحدہ کے تحت سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عاصم افتخار اقوام متحدہ کہا ہے کہ یمن کے

پڑھیں:

بھارت کے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ؛ وزیر اعظم  کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے گفتگو

سٹی 42: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریسں کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔ وزیر اعظم نے کہا بھارت کے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی  بناسکتا ہے 

Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025

وزیر اعظم نے جنوبی ایشیاء کی کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی سفارت کاری اور رابطے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء میں امن کے حوالے سے ان کی دلچسپی کا مظہر ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی  پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم  نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا، ہر قیمت پر  دفاع کرتے ہوئے، جنوبی ایشیاء میں امن کے فروغ کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے جھوٹے الزامات اور  جارحیت کی مذمت کی اور اسے ایک خطرناک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس کا مناسب نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے بھارتی قیادت کے مسلسل اشتعال انگیز بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جو کہ  علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے، اور  سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ اس کے منصفانہ حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 14مئی،  2025

سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقائی امن واستحکام کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امن کے فروغ کے لیے کام کرنا ان کا فرض ہے جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا سلامتی کونسل میں امریکا اور حوثیوں میں جنگ بندی کا خیرمقدم
  • حوثیوں اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مثبت پیش رفت ہے، پاکستان
  • پاک بھارت کشیدگی:وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور شیخ محمد بن زاید النہیان سے رابطہ
  • بھارت کے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ؛ وزیر اعظم  کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے گفتگو
  • چین پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کو مستقل بنانے کیلئے متحرک
  • خطے میں امن کے وسیع مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا، وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے تبادلہ خیال
  • غزہ کو منظم انداز میں تباہ کیا جا رہا ہے،سفیر عالمی برادری فوری اور ضروری اقدامات کرے. عاصم افتخار
  • پاکستان اور بھارت جنگ بندی سے فائدہ اٹھا کر حل طلب مسائل کو حل کریں، اقوام متحدہ
  • غزہ کو منظم انداز میں تباہ کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار کا خطاب