وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سندھ خصوصاً قمبر کے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے، ہم اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں مزید شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون بڑھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی موجودگی میں سندھ حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایک اہم یادداشتِ تفاہم (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ضلع قمبر میں جدید سہولیات سے آراستہ 20 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کیا جائے گا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، یہ تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سردار خان چانڈیو، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے MoU پر دستخط کیے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ اسپتال "شیخ زید اسپتال قمبر" کے نام سے قائم کیا جائے گا، جو جدید طبی آلات اور بنیادی سہولیات سے لیس ہوگا، اور علاقہ مکینوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سندھ خصوصاً قمبر کے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے، ہم اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں مزید شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون بڑھے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات

پڑھیں:

کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

جناح اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ  فہمیدہ زوجہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی، جو اپنی زیر علاج بیٹی کی عیادت کے لیے جناح اسپتال آئی تھیں۔

واقعے کے وقت وہ جناح اسپتال کی دوسری منزل پر واقعے گائنی وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ان کے سینے میں جا لگی، جسکے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوئی اور جناح اسپتال کے ہی ایمرجنسی وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔

ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ اسپتال کے باہر دو مسلح افراد آپس میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہورہے تھے، اسی دوران ایک گولی خاتون کو لگی جبکہ دوسرا مزدور رزاق بھی زخموں کا شکار ہوگیا۔ جو واقعے کے وقت چائے پینے ہوٹل کی طرف جا رہا تھا۔

جاں بحق خاتون کے داماد رب نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ملیر 15 کے علاقے الابراہیم سوسائٹی فیز 2  کی رہائشی تھیں جن کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا۔

متوفیہ اپنی بیٹی کی عیادت کے لیے آئی تھیں، فہمیدہ نے گزشتہ روز ہی بیٹی کو گائنی وارڈ میں داخل کیا تھا، رشتے دار خدا بخش نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فہمیدہ جلد عمرے پر جانے والی تھیں لیکن قسمت نے انہیں مہلت نہ دی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک واقعہ ہے، سمجھ نہیں آتا شکوہ کس سے کریں۔ پولیس نے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ جناح اسپتال کے باہر سے خول کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • کولمبیا: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن میں یو این عمل دخل کی توثیق
  • پاکستان، امارات کے درمیان جدید ریلوے، علاقائی رابطے کیلئے شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ریل اور انفراسٹرکچر تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • حکومت سندھ اور متحدہ عرب امارات کے مابین زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • بلال اظہر کیانی کی اماراتی وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات
  • امارات اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی شراکت داری معاہدہ
  • متحدہ عرب امارات اورپاکستان کا حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق
  • بلال اظہر کی صدر یو اے ای سے ملاقات، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ  
  • جیکب آباد ،جے یو آئی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر سخت ردعمل