پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا شہید بھٹو اور ڈاکٹر قدیر کے سر جاتا ہے، گورنر گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
سید مہدی شاہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آج کے دن قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور خالق ایٹمی پروگرام ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی عزت و وقار، دفاع و سلامتی، استحکام اور مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر کے وطن عزیز پاکستان پوری دنیا کے ساتویں اور عالم اسلام کا پہلا ایٹمی ملک بن گیا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ان تھک محنت اور کوششوں کا نتیجہ تھا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور اقوام عالم کی ساتویں ایٹمی قوت بن گئی۔ 73ء کے دستور کے ساتھ ساتھ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا بھی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی کی بدولت پاکستان ایک ایٹمی/جوہری ریاست بنا جو آج ملک کی سلامتی اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے۔ ملکی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کی طرح دفاع وطن کے لیے بھی بھٹو شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ آج کے دن قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور خالق ایٹمی پروگرام ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی عزت و وقار، دفاع و سلامتی، استحکام اور مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن کی سلامتی کےلیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاک فوج اور پوری قوم یکجان ہو کر ملکی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں اور ہر بلا سے محفوظ رکھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید ذوالفقار علی بھٹو
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ: 5 سے زائد افراد جاں بحق، مسافروں کیلئےنئی سفری ہدایات جاری
ویب ڈیسک :بابوسر ٹاپ کے مقام پر حالیہ شدید موسم کے باعث بہہ جانے والے 15 سیاح تاحال لاپتہ ہیں، 5 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ،تاہم شاہراہ بابوسر پر پھنسے تمام سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی سفری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق ایک انٹرویو میں کہا کہ بارش اور سیلاب سے گلگت میں 5 اموات ہوئیں ، شاہراہ قراقرم 2 مقامات سے بند ہے ، جس کی وجہ ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں ،عوام حالات معمول پر آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
دوسری جانب وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال سنگین ہے اور کلاؤڈ برسٹنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں، بابو سر میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے میں 18 سے زائد گاڑیاں بہہ گئی ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔