پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا ملت اسلامیہ کیلئے باعثِ فخر ہے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لیاقت بلوچ نے اپنے پیغام میں ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا ملت اسلامیہ کےلیے بھی باعثِ فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے پیغام میں ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا ملت اسلامیہ کےلیے بھی باعثِ فخر ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شکست خوردہ بھارت اب جنگ نہیں ملک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :