یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ؛ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
سٹی 42: یوم تکبیر پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیغام دیتے ہوئے کہا یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے
وفاقی وزیر قانون نے کہا پاکستان کا ایٹمی کارنامہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کا مظہر ہے،یوم تکبیر ہمیں علاقائی امن, انصاف اور برابری کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے،ایٹمی پروگرام کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن کے تحت ہوا،وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت بننے کا خواب حقیقت بنایا،یومِ تکبیر پر قوم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہےیومِ تکبیر پر ایک مضبوط، منصفانہ اور جامع پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یوم تکبیر
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔