روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (انور عباس)پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے بتایا کہ روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, ہم اپنے کسی شراکت دار کے یوکرین امن عمل میں اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں مغربی ممالک پاکستان پر دباو بڑھانے کی کوشیش کر رہے ہیں جس میں غیر جانبداری مشکل ثابت ہو سکتی ہے تاہم ہم روس یوکرین تنازعہ میں پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, ہم اپنے کسی شراکت دار کے یوکرین امن عمل میں اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں چین, برازیل, اور کچھ افریقی ممالک نے یوکرین امن عمل کے لیے ایسے اقدامات کیے تھے
البرٹ پی خورئیو کا کہنا تھا کہ 29 مئی کو یورو ایشین اکنامک یونین کا سالانہ دن منایا جا رہا ہے جو کہ 185.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر... جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگنے کا امکان، پیٹرولیم لیوی سے 1311ارب وصولی کا ہدف پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیرکا معاملہ ،الیکشن کمیشن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 29مئی کو ہونیوالی سماعت ملتوی اسلامی نظریاتی کونسل نے 18سال سے کم عمرشادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا روس، چین کا چاند پر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، پاکستان کو بھی شرکت کی دعوتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: روس یوکرین تنازعہ میں سفیر البرٹ پی خورئیو روسی سفیر کے لیے
پڑھیں:
بھارت ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کر کے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے راستہ ہموار کرے، ڈی ایف پی
ترجمان ڈی ایف پی کا کہنا ہے کہ تنازعہ کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی بات چیت میں تینوں فریقوں پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کا ہونا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی ) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بااثر عالمی حکومتوں خاص طور پر امریکہ کی جانب سے کردار اس مسئلے کے منصفانہ اور دیرپا حل کی راہ ہموار کر سکتا ہے جو دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی کی بنیادی سبب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی بات چیت میں تینوں فریقوں پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کا پاس و لحاظ رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت نے ہمیشہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور باعزت حل کے لیے بات چیت کی حمایت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام طویل عرصے سے جاری تنازعہ کشمیر کے حل پر منحصر ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت ضد اور ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرے اور کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے طویل عرصے سے تعطل کا شکار مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرے۔ ترجمان نے پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔