2025-05-29@22:53:55 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«کہ ایٹمی»:

    اپنے بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان خالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن اولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک...
     پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بن کر سامنے آیا، یہ دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  یہ دن تمام سائنسدان اور جو لوگ اس میں شریک تھے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور درجنوں سائنسدانوں نے دہائییوں کام کیا ہے، ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ ہم بحیثیت پارٹی ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عبد القدیر خان کو مجبور کیا گیا کہ ٹی وی پر آکر...
    مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔یوم تکبیر پر اپنے  پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے۔ راولپنڈی میں یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پاکستان نے ناصرف دشمن کے 6 جنگی طیارے گرائے بلکہ اس کے ساتھ ایک ہزار بھارتی فوجی بھی ہلاک کیے، جس کے بعد بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ حنیف عباسی کہتے ہیں کہ بھارت نے جب پاکستان پر جنگ مسلط کی تو معصوم بچوں کو بھی شہید کیا گیا لیکن بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کردی، جس کے...
    ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم تکبیر جوش اور خروش سے منایا جا رہا ہے۔کراچی سے خبیر تک عوام ایک آواز ہیں، مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنے پر وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا رہا ہے اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔لاہور میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ہیں جبکہ سرگودھا میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ریلی نکالی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم جھنگ، بہاولنگر، لودھراں، ڈی جی خان سمیت پنجاب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے...
    اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان کو قابل مذمت قرار دیدیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بھارت کو روایتی محاذ پر روکنے کیلئے کافی ہے، پاکستان کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا، بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہئے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا کنٹرول بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو سنبھال لینا چاہیے۔ راج ناتھ سنگھ کا سری نگر میں فوجیوں سے خطاب میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا ایٹمی ہتھیار ایسی غیر ذمہ دار اور بدمعاش...
    حریت رہنما نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار، باعزت اور منصفانہ حل کے بغیر کوئی امن اور ترقی ممکن نہیں۔ جنگی جنون نہ صرف غربت اور فاقہ کشی کا باعث بنے گا بلکہ اس سے اسلحے کی دوڑ کو مزید تقویت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ نے ایک بار پھر دونوں ممالک کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، انہوں نے خبردار کیا کہ تنازعہ کشمیر کو مسلسل نظر انداز کرنے سے جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو تاہم پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں اور جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ خدشہ موجود رہتا ہے۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہماری فضائیہ اور بحریہ سمیت ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہو چکی ہیں، ہماری یہی امید ہے کہ اب ایسا نہ ہو اور ہوش مندی غالب آئے، بین الاقوامی برادری دونوں ممالک سے رابطے میں...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو تاہم پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں اور جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ خدشہ موجود رہتا ہے۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہماری فضائیہ اور بحریہ سمیت ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہو چکی ہیں، ہماری یہی امید ہے کہ اب ایسا نہ ہو اور ہوش مندی غالب آئے، بین الاقوامی برادری دونوں ممالک سے رابطے میں رہے، بین...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان و بھارت ایٹمی طاقت ہیں، خدا نہ کرے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی ایٹمی تصادم ہو۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فضائیہ اور بحریہ سمیت ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہو چکی ہیں، ہماری یہی امید ہے کہ اب ایسا نہ ہو، ہوش مندی غالب آئے۔بلاول بھٹو نے زور دیتے ہوئے کہا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہےکہ  پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی ہے لیکن فکر کی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، ہمیں اختلافات بھلا کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں نواز شریف کا کلیدی کردار ہے، پاک فوج ملک و قوم کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت عوام کی دہلیز  پر ان کی...
    چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے تو قوم یک جان ہے۔ اردلی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اندرونی لڑائی لڑنا ہے یا بارڈر پر؟ حکومت جواب نہیں دیتی تو ہم بھارت کو کہہ دیتے ہیں کہ یہ ایٹمی ہتھیار ہم نے پٹاخے کے طور پر نہیں رکھے۔ یہ وقت آپس کی لڑائی کا نہیں بارڈر پر جانے کا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کیسز میں الجھا کر آپ آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ ایک جانب آپ موجودہ وقت میں ایک پیج پر آنے کی بات کرتے ہو، جو شخص قوم کو...
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کھیلی ہے، پی ایس ایل پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نچلے نمبروں پر بیٹنگ کر چکا ہوں، کسی نمبر پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند سال میں سری لنکا میں پاور ہِٹنگ پر کام کیا ہے۔ واضح...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ ہم 100 دفعہ دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو نئے جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں ہے، امریکہ سالانہ ایک ٹریلین ڈالر اپنے فوجی اخراجات پر خرچ کر رہا ہے اور یہ رقم بہت زیادہ ہے، اس سے بچنے والی رقم کو دوسرے معاملات پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین ایٹمی ہتھیار کی دوڑ میں ہیں جوبراشگون ہے، میری خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ ہم 100 دفعہ دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو نئے جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے بچنے والی رقم کو دوسرے معاملات پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملا قات میں یہ پیشکش رکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کئی ہزار ایکڑ تک پھیلنے کے بعد حکام پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس علاقے پر ایٹم بم گرا دیا ہو۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکی حکام نے کم از کم 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن خبردار کیا ہے کہ جب تک تفتیش کاروں کے لیے رسائی محفوظ نہیں ہو جاتی تب تک...
۱